ایک ایسا گھر جہاں خاندان کے 43 افراد ایک ہی چھت تلے مقیم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-10

ایک ایسا گھر جہاں خاندان کے 43 افراد ایک ہی چھت تلے مقیم

حصار۔
(یو این آئی)
آج گلوبل دنیا میں اکیلے خاندان کا رواج تیزی سے بڑھ رہا ہے وہیں ہریانہ کے ضلع حصار کے قصبہ نار نود کے تحت آنے والیکامسر گاؤں کا ایک خاندان اپنے اتحاد کیلئے قابل مثال بنا ہوا ہے۔ وزیر سنگھ فوجی کا یہ مشترکہ خاندان آج بھی اپنی وراثت قائم رکھے ہوئے ہے۔ اس خاندان کے 43 اراکین ایک ہی چھت کے نیچے رہتے ہیں اور ان کیلئے کھانا بھی ایک چولہے پر پکتا ہے۔ خاندان میں کبھی تنازعہ تو دور آپسی ناراضگی کی بات بھی سامنے نہیں آئی۔ خاندان میں خواتین ہوں یا مرد سب پر علیحدہ علیحدہ ذمہ دارایاں ہیں۔ خاندان کے سربراہ وزیر فوجی نے بتایاکہ اتنے بڑے کنبے میں صرف تین لوگ سرکاری نوکری میں ہیں۔ اگر ان کے خاندان کے چھوٹے بچوں کو چھوڑ دیا جائے تو بیٹے بہو کوئی بھی گریجویٹ سے کم نہیں ہے۔ پورا خاندان تقریباً 20 ایکڑ خاندانی زمین پر ہی انحصار کرتا ہے۔ اس بڑے خاندان کی دودھ کی ضرورت پوری کرنے کیلئے گھر پر ہی آٹھ بھینسیں ہیں۔ مویشی پروری بھی خاندان کا ذریعہ آمدنی ہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں