سکیورٹی فورسس کی نقل و حرکت میں انڈین ریلویز کا اہم رول - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-23

سکیورٹی فورسس کی نقل و حرکت میں انڈین ریلویز کا اہم رول

#Election2014
حیدرآباد۔
(یو این آئی)
عام انتخابات کے انعقاد کے دوران ملک بھر میں سکیورٹی عملہ کی نقل و حرکت میں انڈین ریلویز اہم رول ادا کرتا ہے۔ الیکشن کمیشن اور وزارت داخلہ کی طلب پر ٹرینوں کے ذریعہ 80ہزار نیم فوجی فورسس کی منتقلی درکار ہے جس کیلئے تقریباً 1200 کوچس کی ضرورت ہوگی جو تقریباً 60ٹرینوں کی شکل میں چلیں گی۔ علاوہ ازیں ریگولر ٹرینوں کے کچھ کوچس اس مقصد کیلئے مختص کئے جائیں گے۔ ایس سی آر کے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ماہ اپریل اور مئی 2014ء میں منعقد شدنی انتخابات کیلئے زون کے طول و عرض میں نیم فوجی دستوں کی نقل و حرکت کیلئے ایس سی آر انتظامات کی تیاری میں مصروف ہے۔ الیکشن اسپیشل ٹرینوں کی بلا رکاوٹ آمدورفت کی نگرانی کیلئے زونل اور ڈویژن سطح پر آپریشنس، میکانیکل اور الیکٹرانکل ڈپارٹمنٹس کے آفیسرس و اسٹاف کو نامزد کیا گیا ہے۔ ٹرینوں میں مختلف سکیورٹی فورسس کیلئے کیٹرنگ خدمات فراہم کرنے حسب ضرورت انتظامات انڈین ریلویز کیٹرنگ اینڈ ٹورازم کارپوریشن (آئی آر سی ٹی سی) کی جانب سے کئے جارہے ہیں۔ ایس سی آر کی جانب سے 63 خصوصی کوچس مختص کئے گئے تھے۔ سنٹرل پولیس فورسس( سی پی ایف) اسٹیٹ آرمڈ پولیس فورس (ایس اے ایس ایف) اور ریلوے پروٹیکشن اسپیشل فورس(آر پی ایف) کے سکیورٹی دستوں کی منتقلی کیلئے ان ٹرینوں کو 3گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اور ان میں ایک گروپ کو خدمات کیلئے چلایا بھی جاچکا ہے جبکہ دیگر گروپس کو طلب پر چلانے کیلئے وجئے واڑہ میں تیار رکھا گیا ہے۔ الیکشن اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول الیکشن کمیشن، وزارت داخلہ اور ریلوے بورڈ کے تعاون سے وقت ضرورت تیار کیا جائے گا۔ ایس آر سی کی جانب سے پہلی الیکشن اسپیشل ٹرین 19مارچ کو حیدرآباد تا کوئمبتور چلائی گئی تھی۔ اس ٹرین میں حیدرآباد، ورنگل اور وجئے واڑہ کے آندھراپردیش اسپیشل آرمڈ پولیس فورس کو تاملناڈو منتقل کیاگیا تھا۔ علاوہ ازیں سنٹرل پولیس فورس اور ریلوئے پروٹیکشن اسپیشل فورس کو مہاراشٹرا، تاملناڈو اور گوا ریاستوں کے عملہ کی منتقلی کیلئے مختلف ٹرینوں کے کوچس کو مختص کیا گیا ہے۔ اپریل اور مئی کے دوران مسافروں کے ہجوم کو قابو میں رکھنے مختلف سمر اسپیشل ٹرین خدمات پہلے سے ہی دستیاب ہیں۔ الیکشن اسپیشل ٹرینوں کو بھی ان ہی دنوں میں چلانے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلہ میں ایس سی آر جنرل منیجر پی کے سریواستوا نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ ان ٹرینوں کی بلا رکاوٹ نقل و حرکت کو یقینی بنانے تمام ضروری اقدامات کریں۔

South Central Railway Gears up to Move Para Military Forces in Large Number for Election Duty

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں