کوئلہ بلاکس الاٹمنٹ - وزیراعظم کے مشیر سے پوچھ تاچھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-23

کوئلہ بلاکس الاٹمنٹ - وزیراعظم کے مشیر سے پوچھ تاچھ

#CoalScam
نئی دہلی۔
(پی ٹی آئی)
سی بی آئی نے کوئلہ بلاکس الاٹمنٹ میں مبینہ بے قاعدگیوں کے سلسلہ میں وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے مشیر ٹی کے اے نائر سے (تحریری) پوچھ تاچھ کی ہے۔ الاٹمنٹ میں تلابیرا کے مقام پر ہنڈالکو(کمپنی) کو ایک بلاک کی فراہمی بھی شامل ہے حالانکہ وزارت کوئلہ کی اسکریننگ کمیٹی نے اس کمپنی کو بلاک الاٹمنٹ کی تجویز مسترد کردی تھی۔ سی بی آئی آئندہ ہفتہ کے اواخر میں سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش کرنے کی تیاری کررہی ہے۔ اس ایجنسی کے ذرائع نے بتایاکہ ایک تفصیلی سوال بند نائر کو بھیجا گیا تھا جس کا جواب انہوں نے دے دیا ہے۔ اس سوال بند میں کوئلہ پالیسی اور 2006-2009 کے درمیان کوئلہ بلاکس کے الاٹمنٹ سے متعلق سوالات شامل ہیں۔ اس مدت کے دوران وزیراعظم منموہن سنگھ، وزارت کوئلہ کے انچارج تھے۔ کوئلہ بلاکس کے نیلام میں تاخیر، کوئلہ امثلہ کی گمشدگی اور ہنڈالکو(کمپنی) کو، کوئلہ بلاک الاٹمنٹ کے موجب بننے والے واقعات سے متعلق سوالات پر نائر کے جوابات طلب کئے گئے تھے۔ سی بی آئی نے اس سلسلہ میں ایک کیس اُس وقت کے معتمد وزارت کوئلہ پی سی پاریکھ اور صدرنشین آدتیہ برلا گروپ کمار منگلم برلا کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا ہے۔ نائر کے بھیجے گئے جوابات سے اب سی بی آئی، سپریم کورٹ کو مطلع کرے گی۔ وزیراعظم کے دفتر کے دو سابق عہدیداروں دپتی مہاجن اور اشیش گپتا سے سی بی آئی نے پہلے ہی پوچھ تاچھ کرلی ہے۔ مذکورہ دونوں عہدیدار 2006ء اور 2009کے درمیان وزیراعظم کے دفتر سے وابستہ تھے۔ دپتی مہاجن 1087ء بیاچ کی آئی اے ایس عہدعیدار ہیں اور پنجاب کیڈر سے تعلق رکھتی ہیں۔ مذکورہ مدت کے دوران وزیراعظم کے دفتر میں ڈائرکٹر کے عہدہ پر فائزتھیں۔ ان کی خدمات پنجاب کو واپس کردی گئی ہیں اور وہ اب پرنسپال سکریٹری کی سطح کے عہدہ پر فائز ہیں۔ گپتا 1989ء بیاچ کے آئی پی ایس عہدیدار ہیں اور یوپی کیڈر سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ، وزیراعظم کے دفتر میں ویجلنس آفیسر تھے۔ انہیں بھی ان کے کیڈر کو واپس بھیج دیا گیا ہے۔

Coal blocks allocation scam: CBI questions key PM advisor

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں