#MFN پاکستان ہندوستان سے 1200 میگاواٹ بجلی خریدے گا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-21

#MFN پاکستان ہندوستان سے 1200 میگاواٹ بجلی خریدے گا

اسلام آباد۔
(پی ٹی آئی)
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دیرینہ برقی معاہدہ تکمیل کے قریب ہے۔ پاکستان نے ہندوستانی سے برقی خریدی کے ایک معاہدہ مسودہ ہندوستان کے حوالے کیا۔ عالمی بنک نے ہندوستان سے 1200 میگاواٹ بجلی پاکستان منتقل کرنے کا جائزہ لینے مالی امداد کا اعلان کیا۔ عالمی بینک ٹرانسمیشن لائن تنصیب کرنے مالی امداد دے گا۔ نئی دہلی میں حال ہی میں منعقدہ ایک اجلاس میں پاکستان نے یادداشت مفاہمت مسودہ ہندوستان کے حوالے کیا ہے۔ اس مسودہ کا جائزہ لینے کے بعد ہندوستان اپنا ردعمل ظاہر کرے گا۔ پاکستانی کابینہ نے جنوری میں فیصلہ کیا کہ ہندوستان سے برقی درآمد کی جائے۔ ہندوستان کے وزیر تجارت آنند شرما اور چیف منسٹر پاکستانی پنجاب شہباز شریف کے درمیان ہندوستان سے بجلی کی خریدی کے سلسلہ میں مذاکرات ہوئے۔ یہ مذاکرات دسمبرمیں ہوئے تھے۔ شہباز شریف نے ہریانہ میں مہاتما گاندھی پاور پراجکٹ کا دورہ کیا۔ ہندوستان نے واجبی قیمت پر پاکستان کو برقی فروخت کرنے کا پیشکش کیا۔ پاکستان نے اس پیشکش کا خیرمقدم کیا۔ ہندوستان نے فوری طورپر 500 میگاواٹ بجلی پاکستان کو فروخت کرنے سے اتفاق کیا۔ پاکستان ابتداً 500میگاواٹ بجلی حاصل کرے گا۔ بعد میں بجلی کی درآمد کو 1000 میگاواٹ کردیاجائے گا۔ پاکستان اس وقت ایران سے 35میگاواٹ بجلی درآمد کررہا ہے۔ 35میگاواٹ بجلی کو گوادر بندرگاہ کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔ پاکستان، تاجکستان سے 1000 میگاواٹ بجلی درآمد کرے گا۔ پاکستان اس وقت بجلی کی شدید قلت سے دوچار ہے۔

Pakistan to import electricity from India: Report

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں