پاکستان نے طالبان سے مذاکرات کا قطعی خاکہ تیار کر لیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-21

پاکستان نے طالبان سے مذاکرات کا قطعی خاکہ تیار کر لیا

اسلام آباد۔
(یو این آئی)
حکومت پاکستان نے انتہا پسند تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ براہ راست امن مذاکرات کو قطعی شکل دے دی ہے۔ طالبان کے ساتھ بات چیت کیلئے حکومت کے ذریعہ تشکیل شدہ نئی کمیٹی نے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کو کل بتایاکہ امن مذاکرات کو آگے بڑھانے والے منصوبے کو قطعی شکل دے دی گئی ہپے۔ سرکاری ذرائع نے بتایاکہ اس بات چیت کیلئے آئندہ دو دنوں میں جگہ کا تعین کرلیا جائے گا۔ ٹی ٹی پی اپنے قبضے والے شمالی وزیرستان میں یہ مذاکرات کرنا چاہتی ہے جبکہ حکومت چاہتی ہے کہ یہ بات چیت بانو اےئرپورٹ پر ہو۔ ذرائع نے بتایاکہ حکومت امن مذاکرات کیلئے عہد کی پابند ہے اور دوسرے دور کی بات چیت جلد ازجلد شروع کرنا چاہتی ہے۔ دوسری طرف طالبان کے مذاکرات ٹیم کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے بھی بات چیت کا جلد آغاز ہونے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ اس میں کوئی تعطل نہیں ہے۔ طالبان کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے صحافیوں کو بتایاکہ بات چیت کی جگہ کے تعین کرنے کی کوشش جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری مذاکرتی ٹیم بات چیت کیلئے وزیرستان نہیں جانا چاہتی اس کے ساتھ ہی طالبان کا وفد مذاکرات کیلئے سرکاری عمارت میں نہیں جانا چاہتا۔

دریں اثناء جلال آباد (افغانستان) سے یواین آئی کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب افغانستان طالبان لڑاکوں نےآج صبح مشرقی شہر جلال پور میں ایک تھانہ پر خودکش بم حملہ کیا اور گولیاں چلائیں جس میں کم ازکم 11افراد ہلاک اور 22زخمی ہوگئے۔ افغانستان کے ایک بڑے شہر پر یہ حملہ 5اپریل کے صدارتی الیکشن سے قبل ہوا ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ باغیوں نے ووٹنگ میں رخنہ ڈالنے کا عہد کر رکھا ہے۔ تھانہ پر یہ حملہ طلوع آفتاب سے قبل ہوا تھا۔ شروع میں دو دھماکے ہوئے ۔ ایک دھماکہ تھانہ اور دوسرا قریبی چوک پر ہوا جہاں بین الاقوامی تنظیموں اور اقوام متحدہ کی عمارتیں ہیں۔ دو خودکش بمباروں نے خود کو اڑادیا۔ ان میں سے ایک تھری وہیلر چلارہاتھا۔ افغانستان میں تعینات ناٹو قیادت والی فورس نے 3گھنٹے کی لڑائی کے بعد افغان سلامتی دستوں کی مدد کیلئے ہیلی کاپٹر توپین روانہ کردیں اس کے بعد یہ علاقہ جنگجوؤں سے خالی کرایا گیا ہے۔ پولیس نے بتایاکہ انہوں نے 6طالبان کو گولی مارکر ہلاک کردیا۔ یہ سب خودکش جیکٹیں پہنے ہوئے تھے۔

Direct govt-TTP talks could take place Friday

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں