پاکستانی میڈیکل کالجس میں لڑکیوں کے لیے تحفظات پر غور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-13

پاکستانی میڈیکل کالجس میں لڑکیوں کے لیے تحفظات پر غور

حکومت پاکستان ملک میں ڈاکٹروں کی قلت پر قابو پانے ملک کے میڈیکل کالجس میں لڑکوں(طلباء) کے لئے تحفظات فراہم کرنے پر غور کررہی ہے۔ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈنٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے کہا ہے کہ کم ازکم 49فیصد نشستیں لڑکوں کیلئے محفوظ کی جانی چاہئیں۔ کونسل نے اس کوٹہ تجویز کو منصفانہ اور معقول قراردیا۔ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ بحالت موجودہ پاکستان کے مڈیکل و ڈنٹل کالجس میں طالبات کا فیصد 65تا70فیصد ہے۔ صدرنشین پی ایم ڈی سی پروفیسر مسعود حمید خان نے یہاں ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلت اینڈ سائنسس کے اوجھا کیمپس میں اخبار نویسوں کو یہ بات بتائی۔ پروفیسر خان نے کہا کہ "میڈیکل کالجس میں خواتین کیلئے کوٹہ ہوسکتا ہے اور لڑکوں کے کوٹہ کے مقابلہ میں زیادہ یعنی 51فیصد کوٹہ بھی ہوسکتا ہے لیکن محکمہ صحت میں ڈاکٹروں کی قلت سے نمٹنے کیلئے لڑکوں کو تحفظات ملنے چاہئیں"۔ انہوں نے نواز حکومت کو دی گئی اپنی سفارش کو حق بجانب قرار دیا۔

PMDC suggests gender-based quota in medical colleges

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں