مودی کو دیانتدار شخص قراردینے کی تردید - وکی لیکس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-19

مودی کو دیانتدار شخص قراردینے کی تردید - وکی لیکس

نئی دہلی۔
(پی ٹی آئی)
وکی لیکس نے اس دعوے کو مسترد کردیا ہے کہ اس کے بانی جولیان اسانج نے نریندر مودی کو دیانتدار یا ایسا شخص قرار دیا تھا جسے رشوت نہیں دی جاسکتی اور مہاراشٹرا کے ایک بی جے پی لیڈر پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے پارٹی کے وزارت عظمی امیدوار کے خلاف یہ "جھوٹی" توثیق کی تھی۔ بدعنوانیوں کے خلاف خبردار کرنے والی ویب سائٹ نے ٹوئٹر پر سلسلہ وار پیامات کرتے ہوئے اس بات کی تردید کی کہ اس نے مودی کو ایسا شخص قرار دیا ہے جسے رشوت نہیں دی جاسکتی۔ وکی لیکس نے سال 2006ء میں بھیجے گئے امریکی سفارت خانے کے خفیہ کیبل پیام میں مودی کے طرز کارکردگی کے بارے میں ظاہر کئے گئے خیالات کا تفصیلات بھی ٹوئٹ کی ہیں۔ اسانج نے منسوب تبصرہ دراصل گجرات کانگریس کے ایک لیڈر منوہر سنگھ جڈیجہ نے کیا تھا۔ انہوں نے امریکی سفارتخانہ کے ایک عہدیدار کو بتایاتھا کہ چیف منسٹر گجرات اس لئے بیحد مقبول ہیں کیونکہ انہیں ایسا شخص تصور کیا جاتا ہے جسے قطعی رشوت نہیں دی جاسکتی اور جو خدمات فراہم کرسکتا ہے۔ ویب سائٹ نے کہاکہ وکی لیکس کے کسی بھی دستاویز میں یہ نہیں کہا گیا کہ مودی کو رشوت نہیں دی جاسکتی اور وہ دیانتدار ہیں۔ اس کے بجائے وہ اس لئے مقبول ہیں کیونکہ انہیں دیانتدار تصور کیا جاتا ہے۔ اس نے کہاکہ مودی دیانتدار ہیں، یہ الفاظ راجکوٹ کے کانگریس پارٹی قائد منوہر سنہہ جڈیجہ کے ہیں۔ وکی لیکس نے مزید کہاکہ مہاراشٹرا بی جے پی کی معاون کنوینر پریتی گاندھی کی نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ دراصل انہوں نے اس "جھوٹی توثیق" کو عام کیا تھا جسے مودی کے آن لائن حامیوں نے بی جے پی کے وزارت عظمی امیدوار کی ساکھ کے صداقت نامہ کے طورپر پیش کیا تھا۔ اسی دوران موصولہ آئی اے این ایس کی اطلاع کے بموجب بی جے پی کے وزارت عظمی امیدوار نریندر مودی کے بارے میں امریکی قونصل خانہ کے ایک عہدیدار کے توہین آمیز تبصرہ کے سبب آج ٹوئٹر پر مودی کے چرچے رہے۔ قونصل خانے کے عہدیدار کے توہین آمیز تبصرہ کے سبب آج ٹوئٹر پر مودی کے چرچے رہے۔ قونصل خانے کے عہدیدار نے انہیں شکی اور تنگ نظر شخص قرار دیا جس کی وکی لیکس پر بھی اشاعت عمل میں آئی۔ ٹوئٹر کے بعض ارکان نے مودی کے بارے میں توہین آمیز تبصرے کئے جب کہ دیگر نے کہاکہ گجرات کے مرد آہن کو کسی کے صداقت نامے کی ضرورت نہیں ہے اور سب اس بات سے واقف ہیں کہ وہ کتنے اچھے ہیں۔ ایک ٹوئٹر پیام میں جو abassador@friendscongressUS میں کہاگیا کہ مودی شکی اور تنگ نظر شخص ہیں۔ وہ لوگوں کو خوفزدہ اور دھمکاتے ہوئے حکومت کرتے ہیں۔ ایک اور پیام میں کہا گیا کہ وکی لیکس اپنی تشہیر کیلئے مودی کا نام استعمال کررہی ہے۔ ایک شخص کنال چودھری نے ٹوئٹر پر کہا کہ مودی کو وکی لیکس کے کسی سرٹیفکٹ کی ضرورت نہیں۔ ہم سب جانتے ہیں کہ مودی کتنے اچھے ہپیں۔ وکی لیکس کے ٹوئٹر ہینڈل پر بھی جاری کردہ پیام میں امریکی قونصل جنرل مائیکل ایس اودن نے چیف منسٹر گجرات کے طرز کارکردگی کے بارے میں مختلف خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایاکہ ان کی ریاست کے عوان ان کے بارے میں کیا سوچتے ہیں اور وزارت عظمی کیلئے ان کی امیدواری کے بارے میں عوام کا کیا خیال ہے۔ امریکی عہدیدار نے کہاکہ عومی جلسوں میں مودی پرکشش اور پسندیدہ شخص نظر آتے ہیں لیکن وہ ایک شکی انسان ہیں جو مشیروں کے چھوٹے سے گروپ کی مدد سے حکومت کرتے ہیں۔ چائے فروش مودی جو عوام کے ساتھ تعلق قائم کرنے جلسوں میں کہ کہتے ہوئے دیکھے جاتے ہیں کہ وہ عام آدمی کی طرح ہیں، کے بارے میں امریکی عہدیداروں نے کہاکہ ان کے مشیروں کا ایک گروپ ہے جو ان کا داخلی حلقہ ہے اور پارٹی، کابینہ اور ان کے درمیان ایک رکاوٹ کی طرح کام کرتا ہے۔

Never said Modi incorruptible: WikiLeaks

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں