2 جی اسپکٹرم اسکام - گواہوں کے بیانات کی ریکارڈنگ ملتوی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-04

2 جی اسپکٹرم اسکام - گواہوں کے بیانات کی ریکارڈنگ ملتوی

نئی دہلی۔
(پی ٹی آئی)
ایک خصوصی سی بی آئی عدالت نے آج ٹو جی اسپکٹرم کیس میں سابق ٹیلی کام وزیر اے راجہ، ڈی ایم کے رکن پارلیمان کنی موزی اور چندا علی کارپوریٹ ایکزیکٹیوزکے بشمول ملزمین کے بیانات ریکارڈ کرنے کیلئے 4اپریل کی تاریخ مقرر کی ہے۔ خصوصی سی بی آئی جج او پی سیانی جنہیں آج ملزمین کے بیانات ریکارڈ کرنا تھا، اس کو 4اپریل تک ملتوی کردیا اور کہاکہ ملزمین سے پوچھے جانے والے سوالات کی تیاری کے ضمن میں صرف آدھا کام ہوا ہے اور اس کی تکمیل ایک لمبی کارروائی ہے۔ جج نے تاہم کہاکہ وہ 4اپریل کو ملزمین کو سوالات کے سٹس دیں گے تاکہ وہ اندرون ایک ہفتہ اپنا تحریری جواب داخل کرسکیں۔ ایسار گروپ اور لوپ ٹیلی کام کے پروموٹرس کے خلاف دیگر کیس بھی 4اپریل کیلئے فہرست میں شامل کئے گئے ہیں۔ میں تب تک دونوں کیسوں میں سوالات کی تیاری کا کام کرلوں گا اور دونوں فریقوں کو سوالات دوں گا اور وہ اندرون ایک ہفتہ اپنے تحریری جوابات داخل کریں گے۔ خصوصی جج نے یہ بھی کہاکہ میں سوالات کی تیاری ایک ایسے انداز میں کرنے کی کوشش کررہا ہوں کہ ملزمین کا کام نصف گھنٹہ میں مکمل ہوجائے گا۔ عدالت نے 27نومبر 2013ء کو اعلیٰ تحقیقاتی عہدیدار سی بی آئی کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وویک پریادرشنی کے بیان کے بعد کیس میں سی بی آئی کے گواہوں کے بیانات کی ریکارڈنگ مکمل کی تھی۔ عدالت نے ریلائنس، اے ڈی اے جی صدرنشین انیل امبانی، ان کی اہلیہ ٹینا امبانی، سابق کارپوریٹ لابےئسٹ نیراراڈیا اور اٹارنی جنرل جی ای وانہوتی کے بشمول سی بی آئی کے 153 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کئے تھے جو 4,400 صفحات پر مشتمل تھے۔ اس کیس میں اے راجہ اور دیگر 16افراد ملوث بتائے گئے ہیں۔ ملزمین پروموٹرس ایسار گروپ، لوپ ٹیلی کام اور دیگر کے تعلق سے 2جی اسکام میں تحقیقات میں اٹھنے والے مسائل کے تعلق سے سی بی آئی کے گواہوں کی شہادت کی ریکارڈنگ مکمل کرلی ہے۔ پروموٹرس ایسار گروپ اور لوپ ٹیلی کام کے خلاف کیس میں شہادت کی ریکارڈنگ کے دوران عدالت نے سی بی آئی کے 95گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرلئے تھے جو 1056 صفحات پر مشتمل ہیں۔

2G spectrum case: Court fixes April 4 to record statements of accused

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں