صدر اے ایم یو الومنائی متحدہ عرب امارات کی عام آدمی پارٹی میں شمولیت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-03

صدر اے ایم یو الومنائی متحدہ عرب امارات کی عام آدمی پارٹی میں شمولیت

عام آدمی پارٹی امید کی ایک کرن۔ عام آدمی پارٹی میں شمولیت کااعلان کرتے ہوئے سید محمدقطب الرحمان کا اظہار خیال

عام آدمی پارٹی امید کی ایک کرن ہے اور تمام مسلمانوں کو متحد ہوکر اس کا ساتھ دینا چاہئے کیوں کہ گزشتہ 67برسوں میں تمام سیاسی پارٹیوں سے مسلمانوں کو دھوکہ کے علاوہ کچھ اور نہیں ملا ہے۔ یہ بات آج یہاں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی کے متحدہ عرب امارات کے شاخ کے صدر سید محمد قطب الرحمان نے منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہی۔
انہوں نے کہاکہ امید کی کرن بہ مشکل دکھائی دیتی ہے اور مسلمان ہی نہیں ہندوستانی عوام کو ایک بہترین متبادل دکھائی دے رہا ہے جو کسی کے درمیان امتیاز نہیں کرتا، کسی کے ساتھ بھید بھاؤ میںیقین نہیں رکھتا۔ ایسی پارٹیوں کا ساتھ دیکر ہی ہندوستان کی تقدیربدلی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان کے پاس وسائل کی کمی نہیں ہے ،بدعنوانی اور بندربانٹ کی وجہ سے ہندوستانی عوام مختلف مسائل کاشکار ہیں۔ اگر ہندوستان سے بدعنوانی ختم ہوجائے تو اس صلاحیت کو ہندوستان میں ہندوستان میں استعمال کیا جاسکے جو بدعنوانی کی وجہ سے بیرون ملک جانے پر مجبور ہے۔بدعنوانی نے ہندوستان کی شبیہ بیرون ملک خراب کر رکھی ہے۔
مسٹررحمان نے عام آدمی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس پارٹی کی خاص بات یہ ہے کہ وہ کسی میں تمیز نہیں کرتی وہ سب کو کوئی خاص نام دئے بغیر ساتھ لیکر چلناچاہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان اسی وقت ترقی کرسکتا ہے جب یہاں کے مسائل ہندو مسلم نہ ر ہ کر ہندوستانی مسائل بن جائیں گے۔ اگر ایسا ہوگا تو مسلمانوں کے مسائل اپنے آپ حل ہوجائیں گے۔
پریس کلب میں منعقدہ اس پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہیومن چین کے چیرمین انجینئر محمداسلم علیگ نے کہاکہ اروند کیجریوال نے کانپور میں اور دوسری جگہ پر منعقدہ ریلی اوردیگربات چیت یہ صاف کردیا ہے کہ ہندوستان میں فرقہ پرستی بدعنوانی سے زیادہ خطرناک ہے۔ بدعنوانی میں تو صرف پیسے کازیاں ہوتا ہے جو کبھی واپس لایا جاسکتاہے لیکن کسی کی جانچ چلی جائے تواسے واپس نہیں لائی جاسکتی۔
انہوں نے عام آدمی پارٹی میں مسلمانوں کی شمولیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کے اس بیان سے اب شبہ دور ہوجاناچاہئے جس کامطالبہ مسلمان مسلسل کرتے آرہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ مسٹر کیجریوال نے اعلان کیاہے کہ اگر ان کی پارٹی برسراقتدار آتی ہے تو انسداد فرقہ وارانہ تشدد پاس کرکے فسادات میں ملوث سیاسی لیڈروں کو سخت سزا دی جائے گی۔ انہوں نے اس پر زور دیا کہ مسلمانوں کے لئے یہ بہترین متبادل ہے۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے صدرانجینئر ارشاد احمد نے اس وقت فرقہ پرستی سے خطرناک زہر ہے اور اس سے نبرد آزما ہونا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ یہ ایسوسی ایشن تمام اے ایم اولڈ بوائز سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اس پارٹی کاساتھ دیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں 70فیصد سیاست داں بدعنوان ہیں اور اے ایم یو اولڈ بوائز ہندوستان سے بدعنوانی ختم کرنے میں عام آدمی پارٹی کا ساتھ دے گی اور پورے ملک سے منسلک بھی ہورہے ہیں۔
مہاراشٹر اے ایم یوالومنائی کے صدر تنویر عالم نے اس وقت ملک دو راہے پر کھڑا ہے اور فسطائی طاقتیں اس ملک کوتہ وبالا کرناچاہتی ہیں اس لئے تمام لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ و ہ ملک کو بچانے کے لئے آگے آئیں۔ انہوں نے کہاکہ فرقہ پرستی سے لوگوں کے دل بٹ گئے ہیں جو ملک کیلئے نہایت ہی خطرناک ہے۔
سابق کانگریسی لیڈر اور بیک ورڈ کلاسز فیڈریشن کے جنرل سکریٹری ڈاکٹرمحمدادریس نے اس موقع پر کہاکہ میں 1973سے کانگریس سے منسلک رہا ہوں لیکن حالات کے پیش نظر میں سے اسے چھوڑنے پر مجبور ہوں کیوں کہ اس پارٹی نے مسلمانوں کو بے وقوف بنانے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا۔عام آدمی پارٹی نے مسلمانوں کو پارٹی ووٹ بینک بننے سے راہ نجات حاصل کرنے کا راستہ دکھایاہے۔

Amu alumni UAE president joins AAP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں