(یو این آئی)
اقوام متحدہ کی امداد پہنچانے والی تنظیم کا کہنا ہے کہ اندرونی لڑائی کی وجہہ سے مصیبت جھیل رہے سوڈان کے 60لاکھ سے زیادہ لوگوں کو امداد کی ضررت ہے پچھلے سال اس ملک کے 40فیصد لوگ امداد کے مستحق تھے مگر اس سال حالات مزید بگڑ گئے ہیں اور لاکھوں لوگوں کو غذائی سازوسامان اور بچوں کو تغذیہ کی کمی سے بچانے کیلئے فوری امدادی سامان بھیجے جانے کی ضرورت ہے۔ جن لوگوں کو فوری امداد درکار ہے ان میں نصف س یزیادہ لوگ لڑائیوں کی وجہہ سے تباہ حال دار فور علاقہ کے ہیں جہاں سے اس سال ایک لاکھ زیادہ لوگ اپنا گھر بار چھوڑ کر ہجرت کرچکے ہیں۔ پچھلے سال 3لاکھ 80ہزار لوگ بے گھر ہوئے تھے۔
About 4mn people need food in South Sudan: UN
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں