کرن کمار ریڈی کا استعفی آندھرا پردیش کی کابینہ کے موقف پر الجھن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-21

کرن کمار ریڈی کا استعفی آندھرا پردیش کی کابینہ کے موقف پر الجھن

حیدرآباد
(پی ٹی آئی )
آندھرا پردیش کا بینہ کے موقف پر الجھن پائی جاتی ہے کیونکہ چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی کے استعفی کی قبولیت کے مسئلہ پر سرکاری اعلامیہ ہنوز جاری نہیں کی گیا ہے ۔ آندھراپردیش کی تقسیم کے خلاف چیف منسٹر نے اپنا استعفی کل گورنر ای ایس ایل نرسہمن کو پیش کردیا تھا اگر چیکہ راج بھون کے ذرائع اور کرن کمار ریڈی کے بعض رفقاء نے رسمی طور پر کہا کہ گورنر نے چیف منسٹر کا استعفی قبول کرلیا ہے لیکن اس سلسلہ میں کوئی سرکاری اطلاع جاری نہیں کی گئی ۔ گورنر نے سمجھا جاتا ہے کہ قائد اپوزیشن چندر ابابو نائیڈو کو طلب کی اور انہیں کرن کمار ریڈی کے استعفی کے بارے میں اطلاع دی ۔ گورنر نے بتایا جاتاہے کہ چیف منسٹر کے استعفی کے بارے میں مرکزی وزارت داخلہ کو ایک رپورٹ بھی بھیج دی ہے اور وہ مرکز سے مناسب کے منتظر ہیں ۔ بتایاجاتا ہے کہ نرسمہن نے ریاست میں صدر راج کے نفاذ کی سفارش کی ہے ۔ اسی دوران کرن کمار ریڈی کے سابق پیشتروابھی بھی یہ دعوی کررہے ہیں کہ وہ وزارء ہیں اور وہ اپنے متعلقہ اضلاع میں سرکاری پروگراموں میں حصہ لے رہے ہیں ۔ ایک وزیر نے ریمارک کیا ۔ ، چونکہ چیف منسٹر کا اسعتفی سرکاری طور پر قبول نہیں کیا گیا ہے اسی لئے ہم وزیر کے طور پر بر قرار ہیں ،۔ ایک کلکٹر نے کہا ، یہ ایک پیچیدہ صور تحال ہے ، وزارء میڈیا کے سامنے یہ کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے متحدہ آندھرا پردیش کے لئے اپنے عہدوں کی قربانی دی ہے لیکن وہ تمام مراعات حاصل کر رہے ہیں اور وہ وزیر کے طور پر سرکاری پروگراموں میں بھی شرکت کر رہے ہیں اسی لئے ہم الجھن کا شکار ہیں ،۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں