اقلیتی فرقہ کے افراد کی ناجائز گرفتاری کیخلاف انتباہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-13

اقلیتی فرقہ کے افراد کی ناجائز گرفتاری کیخلاف انتباہ

نئی دہلی
(پی ٹی آئی)
حکومت نے اقلیتی فرقہ کے کسی شخص کوبدنیتی سے گرفتارکرنے والے پولیس عہدیداروں کے خلاف سخت اورفوری کارروائی کاانتباہ دیاہے۔وزیرداخلہ کی جانب سے30ستمبر2013کوتمام چیف منسٹرس کوتحریرکردہ مکتوب کی تفصیلات سے واقف کراتے ہوئے مرکزی مملکتی وزیرداخلہ آرپی این سنگھ نے راجیہ سبھاکوبتایاکہ سشیل کمارشنڈے نے یہ مشورہ دیاتھاکہ تمام نفاذقانون ایجنسیوں کوفرقہ وارانہ ہم آہنگی کے سلسلہ میں حساس اورباشعوربنایاجاناچاہیے اوربلالحاظ مذہب وملت کسی بھی شخص کی جانب سے دہشت گردی کوبالکل برداشت نہیں کیاجاناچاہیے۔اس مکتوب میں کہاگیاتھاکہ نفاذقانون ایجنسیوں کی جانب سے اقلیتی فرقہ کے کسی بھی شخص کی بدنیتی یاناجائز گرفتاری کے تمام معاملات میں خاطی پولیس عہدیدارکے خلاف سخت اورفوری کارروائی کی جانی چاہیے۔وزیرداخلہ نے چیف منسٹرس کوبتایاکہ غلط الزامات کے تحت گرفتارکئے گئے افرادکونہ صرف فوری گرفتارکیاجاناچاہیے بلکہ انھیں مناسب معاوضہ دیتے ہوئے ان کی بازآبادکاری کی جانی چاہیے تاکہ وہ قومی دھارے میں شامل ہوتے ہوئے باوقارزندگی گذارنے کے قابل ہوسکیں۔آرپی این سنگھ نے کہاکہ تمام چیف منسٹروں سے کہاگیاہے کہ دہشت گردی سے متعلق مقدمات کی یومیہ اساس پرسماعت کے لیے متعلقہ ہائیکورٹس سے مشاورت کرتے ہوئے خصوصی عدالتوں کاقیام عمل میں لائیں۔دہشت گردی سے متعلق کیسس کے لیے خصوصی وکلائے استغاثہ کاتقررکیاجائے۔ایسی خصوصی عدالتوں میں دیگرزیرالتوامقدمات پردہشت گردی کے مقدمات کی سماعت کوترجیح دی جائے۔حکومت ہندہرشکل میں دہشت گردی کامقابلہ کرنے کے اپنے بنیادی اصول کی پابندہے۔دہشت گردی کی حرکت کوکسی بھی بنیادپرمنصفانہ قرارنہیں دیاجاسکتا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں