سیما آندھرا کیلئے دارالحکومت پر مرکز کی توجہ - وجئے واڑہ وشاکھاپٹنم وسائل کا جائزہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-24

سیما آندھرا کیلئے دارالحکومت پر مرکز کی توجہ - وجئے واڑہ وشاکھاپٹنم وسائل کا جائزہ

ریاست کی تقسیم تقریبا مکمل ہوچکی ہے اور حیدرآباد تلنگانہ ریاست کا نیا دار الحکومت ہوگا ۔ ساحلی آندھرا اور رائلسیما کے قائدین اپنے لیے نئے دار الحکومت توجہ مرکوزکر رہے ہیں ۔ بعض قائدین کی تجویز ہے کہ وشاکھا پٹنم دوسرا بڑا شہر ہونے کے پیش نظر تقسیم کے بعد سیما آندھرا کا دارالحکومت بنایا جائے ،تاہم رائسیما کے قائدین نے وشاکھاپٹنم کو دارالحکومت بنانے پر اعتراض کیا ہے ، کیوں کہ وشاکھا پٹنم ،رائل سیما سے کافی دور ہے ۔ اب وجئے واڑہ ہی ایسا شہر ہے جو ساحلی آندھرا کا بڑا شہر ہے ۔ جودارالحکومت کے لیے ایک موزوں شہر کی حیثیت سے ابھر رہا ہے ۔ یہ رائلسیما علاقہ سے قریب اور سیما آندھرا کا مرکز ہے ۔ مرکزی حکومت نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ میٹروشہر کی حیثیت سے ترقی پانے والے شہروں ، وجئے واڑہ ، گنٹور اور ٹنالی کا جائزہ لیں، جو سیما آندھرا کے ساحل سے 30کلومیٹر دور ہے ۔ یہ تجویز ،تنظیم جدید بل 2013کے آخری فقرہ میں بھی شامل تھی ۔ دوبڑے شہر وجئے واڑہ اور گنٹور تقریبا 25کلومیٹر دور ہیں۔وجئے واڑہ ،دریائے کرشنا کے ساحل پر واقع ہے ۔ یہاں مقامی ایر پورٹ بھی ہے ، علاوہ ازیں بڑے ریلوے اسٹیشن ،بڑے بس کا مپلکس اور مچھلی پٹنم بندرگاہ بھی تقریبا 75کلومیٹر واقع ہے ۔ حیدرآباد سے یہ تقریبا 260کلومیٹر دور ہے ، جہاں انٹرنیشنل ایرپورٹ بھی قائم ہے ۔ وجئے واڑہ ، گنٹور اور ٹنالی کو ملاکر میٹروشہر کی حیثیت سے فروغ دیا جاسکتا ہے ۔ ٹنالی میں 2سوپر اسپشالیٹی ہاسپٹلس قائم ہیں ۔ دو شہروں کے درمیان ناگر جنا یونیورسٹی بھی ہے ۔ 6لین کی قومی شاہراہ دوسرا برا فائدہ ہے ، تاہم بعض قائدین نے وجئے واڑہ کو دارالحکومت بنانے پر عدم اطیمنان کا اظہار کیا ہے ،کیوں کہ اس کی ایک جانب دریائے کرشنااور دوسری جانب کئی بڑے پہاڑ ہیں ۔ علاوہ ازیں اس کے اطراف واکناف کا علاقہ زرعی اعتبا ر سے بہتر ہے ۔ شہر کو ترقی دینے اراضی کے حصول کے نتیجہ میں زراعت متاثر ہوگی ۔ بااثر کانگریس قائدین جیسے مرکزی وزیر پارچہ کے سامبا شیواراؤ ، مرکزی مملکتی وزیر برائے فینانس جے ڈی سلیم ، مرکزی مملکتی وزیر برائے پٹرولیم پنا با کا لکشمی پانچ مرتبہ رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے والے آر سامبا شیوراؤ اور صنعت کار سے رکن پارلیمنٹ بننے والے لگڑا پارٹی راج گوپال کرشنا اور گنٹور اضلاع سے ہے ۔ انہوں نے نئے دارالحکومت کے لیے وجئے واڑہ ۔ گنٹورسفارش کی ہے ۔ ۔ مرکزی وزیر پنا با کا لکشمی نے بتایا کہ مرکزی حکومت نے نئے دارالحکومت کے قیام کے امکانات کا جائزہ لینے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر ثانوی تعلیم کے پارتھا نے کہا کہ علاقہ کے تمام سیاسی قائدین اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کریں گے کہ وجئے واڑہ کو سیما آندھرا کا نیا دارالحکومت بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اطراف واکناف کے علاقہ میں 20ہزار ایکڑ اراضی اور زائداز 7ہزار ایکڑ جنگلاتی اراضی نیا دارالحکومت قائم کرنے کے لیے دستیاب ہے ۔ مرکزی مملکتی وزیر برائے ریلوے کے سوریہ پرکاش ریڈی اور ریاستی وزیر چھوٹی آب پاشی ٹی جی وینکٹیشن نے نئے دار الحکومت کے لیے کرنول کو منتخب کیا ہے ۔ انہوں نے یاددلایا کہ 1953میں جب آندھرا پردیش کی تشکیل عمل میں آئی تھی تو کرنول کو پہلا دارالحکومت بنایا گیا تھا ۔ بعض پر جوش قائدین نے وجئے واڑہ کو دارالحکومت بنانے احتجاجی کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کرشنا مورتی نے یا ددلایا کہ جسٹس کیلاش ناتھ ونچو نے 1953ء میں سفارش کی تھی کہ وجئے واڑہ کو آندھرا پردیش کا دارالحکومت بنایا جائے ۔

Visakhapatnam or Vijayawada could become new capital of Seemandhra

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں