ایران پر حملہ سے قبل امریکہ کی طرف سے سفارتکاری کا موقع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-28

ایران پر حملہ سے قبل امریکہ کی طرف سے سفارتکاری کا موقع

واشنگٹن
(رائٹر)
امریکہ ، ایران پر فوجی حملہ کرنے سے قبل ایران سے نیوکلیر مسئلہ پر بات چیت کرنے کو ضروی تصور کرتا ہے ۔ امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری نے کہا کہ ایران کو نیوکلیر پروگرام سے بازز رکھنے ترغیب دینے کی کوشش پہلے ضروری ہے ۔ اس کے بعد ہی فوجی حملہ کے بارے میں غور کیا جاسکتا ہے ۔ جان کیری نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے فوجی کاروائی سے قبل ایران کے ساتھ نیوکلیر پروگرام مسئلہ پر مذاکرات شروع کئے ہیں۔اس سلسلہ میں ابتدائی طور پر چھے ماہ کا معاہدہ کیا گیا ہے ۔ چھے ماہ ہی معاہدہ کے تحت ایران نیوکلیر پروگرام کے چند اجزاکو معطل کردے گا اور اس کے عوض ایران کو تحدیدات سے راحت دی گئی ہے ۔ امریکی صدر بارک اوباما نے ان کے پیشر وصدر کی طرح واضح کردیا کہ ایران کے نیوکلیر پروگرام کے سلسلہ میں سفارتی کوشش کے ساتھ فوجی کاروائی کا راستہ کھلا رکھا گیا ہے ۔ جان کیری کے تازہ بیان سیے واضح ہوگیا ہے کہ اگر سفارتی کوشش کار گر نہ ہوتو امریکی نے فوجی حملے کے بارے میں غور شروع کردیا ہے ۔ جان کیری ویتنام میں ایک نوجوان بحری عہدیدار کی حیثیت سے جنگ میں حصہ لے چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ ہمماری نوجوان فوجیوں کو میدان جنگ میں اتارنے سے قبل یہ دیکھ لینا چاہئے اس سے زیادہ بہتر کوئی دوسرا متبادل ہے یا نہیں اس لیے ہم پابند ہیں کہ تمام کوششیں کر کے دیکھ لیں ۔ دوسرے تمام متبادلات ختم ہوجانے کے بعد فوجی کاروائی کے بارے میںں سوچا جاسکتا ہے اور اس کے بعد ہی ہمارے فوجیوں سے کہا جاسکتا ہے وہ اپنی جان کی قربانی دینے تیار ہوجائیں ۔ ایران کے تعلق سے اب ہم یہی کر رہے ہیں ۔ اوباماانتطامیہ پر کانگریس کے ری پبلکن ارکان دباؤ ڈال رہے ہیں کہ ایران کے خلاف تازہ تحدیدات عائد کی جائیں ۔ تاہم وائٹ ہاوز کا انتباہ ہے کہ تحدیدات کی وجہ نازک نیوکلیر مذاکرات پر منفی اثر پڑے گا ۔ وائٹ ہاوز نے کہا کہ تازہ تحدیدات سے پائیدار معاہدہ کرنے میں رکاوٹ ہوگی ۔ ایران نے امریکہ اور اس کے حلیفوں کے اس الزام کی تردید کی کہ ایران پر امن نیوکلیر پروگرام کی آر میں نیوکلیر بم بنانے کی کوشش کر رہاہے ۔ تحدیدات میں نرمی کے بعد ایران کی تیل بر آمدت میں زبردست اضافہ ہوا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ٹرکوں کی نقل وحرکت سے پتہ چلتا ہے کہ مسلسل چار ماہ کے بعد فروری میں زائد تیل شام کو اور جنوبی کوریا کو جارہا ہے ۔ جان کیری نے کہا کہ ایران ، 24نومبر کو کئے گئے معاہدہ کی تکمیل کر رہا ہے اور آخری مہلت تک بھی معاہدہ کی تکمیل کرے گا ۔ ایران معاہدہ کے تحت 20فیصد ترقی دادہ یورانیم کے ذخیرہ کو کم کر رہا ہے ۔ اور یورانیم کو صرف 5فیصد تک ترقی دادہ بنارہا ہے ، اور مزید جوہر شکن آلات کوکام میں نہیں لارہاہے ۔ اس طرح نیوکلیر پروگرام میں کمی کے وعدہ کو ایران پورا کررہا ہے ۔ ایران یورانیم کو 5فیصد سے ترقی دادہ نہیں بنا رہا ہے ۔ ایران اس پر جو پابندیاں معاہدہ کے تحت عائد ہیں وہ ان کی تکمیل کے درمیانی راستے پر ہے ۔
John Kerry: US must pursue Iran talks before considering going to war

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں