خواتین کے تحفظ کے لیے جاپانی ٹرینوں میں روبوٹ پولیس متعین - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-28

خواتین کے تحفظ کے لیے جاپانی ٹرینوں میں روبوٹ پولیس متعین

ٹوکیو
(یو این آئی )
جاپان کی پولیس نے ٹرینوں میں سفر کرنے والی خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ایک غیر متوقع قدم اٹھاتے ہوئے ٹرینوں میں روبوٹ پولیس \"روبوکوپ\"کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اوسا کا پولیس محکمہ کی سرکاری سائٹ میں بتایا گیا ہے کہ ترینوں میں خواتین کے خلاف جرائم پر قابو پانے کیلئے روبو کوپ کی بھرتی کی گئی ہے ۔ اس سے کواتین کو ٹرینوں میں پریشان کرنے والے مجرمانہ فطرت کے لوگوں پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی ۔ مقامی میڈیا میں آنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ خواتین کے تحفظ کیلئے ٹرینوں میں تعینات کئے جانے والے ان روبوٹس کو قانون توڑنے والوں کو گرفتار کرنے کا بھی اختیار ہوگا ۔ اس کے ساتھ ہی یہ روبوٹ ، مسافروں کو ٹرینوں میں اپنے سامان کے سلسلے میں ہوشیار رہنے اور انہیں یہاں وہاں نہ چھوڑنے کی ہدایت بھی دیں گے ۔
Japan Mobilizes Robocop to Protect Women From Pervs on Trains

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں