شامی وزیر دفاع کا اچانک دورہ حلب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-02

شامی وزیر دفاع کا اچانک دورہ حلب

دمشق
(آئی اے این ایس )
شام کے وزیر دفاع فہد جاسم الفریحی نے کل ملک کے شمالی صوبہ حلب میں متعدد فوجی الفریحی اڈوں کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ کو دہشت گردوں کی گرفت سے آزاد کرالیا جائے گا ۔ ژنہوا نیوز ایجنسی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے وزیر دفاع کے حوالہ سے بتایا کہ صدر بشار الاسد کی قیادت میں حلب کو کامیابی نصیب ہوگی اور بہادر شجاع شامی فوجی دہشت گردوں کی گرفت سے آزاد ہوں گے ۔ فہد جاسم الفریحی کا اچانک دورہ علاقہ دراصل اعتماد اور طاقت کا اظہار تھا ۔ یہاں یہ تذکرہ بیجانہ ہوگا کہ حلب اہم ترین میدان جنگ بناہوا ہے ۔ جہاں ،شامی افواج اور باغیوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے ۔ جس کے بیشتر علاقے باغیوں کے زیر قبضہ ہیں ۔ شامی وزیر خارجہ ولید المعلم نے حال ہی میں جنگ اور باغیوں کے ساتھ تبادلہ کی تجویز پیش کی ہے جو امن بات چیت سے قبل حکومت کی جانب نیک شگون کا اشارہ ہے ۔
Syrian defense minister visits military posts in Aleppo

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں