پاکستان سپریم کورٹ میں پرویز مشرف کی عرضداشت نظرثانی مسترد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-31

پاکستان سپریم کورٹ میں پرویز مشرف کی عرضداشت نظرثانی مسترد

اسلام باد
(آئی اے این ایس )پاکستان سپریم کورٹ نے سابق فوجی ڈکٹیٹر پرویز مشرف کی جانب سے داخل کردہ عرضداشت نظر ثانی مسترد کرتے ہوئے وضاحت کی کہ یہ غیر متعلق اور نا قابل قبول ہے ۔ پرویز مشرف نے 3جولائی 2007کو ملک میں ایمر جنسی نافذ کی تھی جس کی عدالت عظمی نے 31جولائی 2009کو مذمت کرتے ہوئے ان کے خلاف فیصلہ صادر کیا تھا ۔ چیف جسٹس تصدیق حسین جیلانی کی زیر قیادت عدالت عظمی کی 14رکنی بنچ نے درخواست کی یکسوئی کرتے ہوئے کہا کہ عرضداشت دوبارہ غور کی مستحق نہیں ۔ ڈان آن لائن نے یہ اطلاع دیتے ہوئے مزید بتایا کہ پیش کردہ لائل بھی غیر متعلق ہیں ۔ قبل ازیں مقدمہ کی سماعت کے دوران مشرف کے وکیل شریف الدین پیر زادہ نے دلیل پیش کی کہ سابق میں متعدد بار غیر دستوری اقدامات کئے گئے تاہم اہم معاملات سے متعلق ایسے اقدامات کو عدلیہ نے نظر انداز کردیا ۔ اپنے دعوی کو مظبوط بنانے کیلئے پیر زادہ نے کناڈا اور ہندوستان کی مثالیں پیش کیں جہاں ایمر جنسی کے نفاذ کی تاریخ موجود ہے ۔ دلیل سننے کے بعد جسٹس جو ادایس خواجہ نے پیر زادہ سے سوال کیا کہ آیا کناڈا پر دفعہ 6کا اطلاق ہوتا ہے جس کے جواب میں مشرف کے وکیل نے کہا کہ کناڈا اس سے مستثنی ہے تاہم دنیا کے دیگر ممالک پر اس کا اطلاق صادق آتا ہے ۔ پیر زادہ نے ایک نیا رخ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ جج کا غیر جانب دار ہونا ضروری ہے اور کسی کے بھی زیر اثر کوئی فیصلہ صادر نہیں کیا جانا چاہیئے ۔ اس پر چیف جسٹس نے پوچھا کہ درخواست کے کس پیر اگراف میں یہ احساس ظاہر کیا گیا کہ جج جانب داری سے کام لے رہا ہے ۔
Supreme Court Dismisses Pervez Musharraf's Review Petition

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں