امریکہ - میڈیکل بل میں بےجا اضافہ کا کیس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-22

امریکہ - میڈیکل بل میں بےجا اضافہ کا کیس

واشنگٹن
(پی ٹی آئی )
بل سازی کی فرم کے ہند ۔ امریکن مالک جنھوں نے طبی اخراجات میں مبینہ بے جا اضافہ کا معاملہ حل کرنے کیلئے دیگر 3افراد کے ساتھ 13.3امریکن ملین دالرس جرمانہ ادا کرنے سے اتفاق کیا تھا ، کہا ہے کہ وہ اور ان کی کمپنی نے کوئی جرم کا ارتکاب نہیں کیا ۔ پوری نے کہا کہ انگیج فرم نے حکومت کا کوئی بقایہ رکھنے کی تردید کی ہے ۔ انگیج میڈیکل نے کوئی دھوکہ دہی نہیں کی اور سچائی سامنے لانے کیلئے حکومت سے زائداز 2سال مقابلہ کیا ۔ انھوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ابتداء میں کئی ملین ڈالرس کا اعادہ کیا تھا اور مہنگے ووقت طلب دفاع سے بچنے کیلئے انگیج فرم نے معاملہ کی یکسوئی سے اتفاق کیا ۔ اصل ادعا کے بر خلاف صرف چند فیصد معاوضہ دینے سے اتفاق کیا گیا ۔ پوری نے کہا کہ اب جبکہ معاملہ کی یکسوئی کرلی گئی ہے تو عوام کے سامنے غیر حقیقی اور اذہانت آمیزتبصرے کرنا حکومت کا غیر ذمہ دارانہ رویہ اور غیر منصفانہ اقدام ہے ۔ خاص طور پر اس صورت میں رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے کہ عدالت کے باہر معاملہ کی تصفیہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا کیونکہ مقدمہ کے اخراجات بہت زیادہ تھے اور دانستہ طور پر دھوکہ دہی کا کوئی ثبوت نہیں ہے ۔
Indian-American firm Engage denies medical billing fraud claims

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں