بی جے پی کی پہلی فہرست میں نتن گڈکری اور منڈے شامل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-28

بی جے پی کی پہلی فہرست میں نتن گڈکری اور منڈے شامل

بی جے پی کے سابق صدر نتن گڈکری ہماچل پردیش کے سابق چیف منسٹر شانتا کمار، لوک سبھا میں پارٹی کے ڈپٹی لیڈر گوپی ناتھ منڈے اور یووا مورچہ کے سربراہ انوراگ ٹھاکر لوک سبھا انتخابات کیلئے آج رات جاری امیدواروں میں بی جے پی کی پہلی فہرست میں شامل 54 ناموں میں شامل ہیں۔ پارٹی نے دو مسلم امیدواروں کا بھی اعلان کیا جن میں جموں و کشمیر کے بارہمولہ سے محمد میر اور اننت ناگ سے مشتاق احمد ملک شامل ہیں۔ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی ایک میٹنگ کے بعد یہ فہرست جاری کی گئی جس میں 8ریاستوں کا احاطہ کیا گیا جن میں درج فہرست اقوام کی چھ، درج فہرست قبائل کی چھ نشتیں اقلیتوں کی چار اور دو خاتون امیدوار شامل ہیں۔گڈکری ناگپور لوک سبھا حلقہ سے مقابلہ کرے گے جبکہ منڈے مہاراشٹرا کے بیڑ حلقہ سے مقابلہ کریں گے۔ جبکہ ہماچل پردیش کے شانتا کمار کاندرہ سے اور ٹھکر ہمیر پور سے قسمت آزمائیں گے۔ پارٹی کی مرکزی انتخابی کمیٹی نے بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں دو گھنٹے تک مشاورت کے بعد فہرست کو قطعیت دی۔ اس اجلاس میں سرکردہ قائدین مثلاً نریندر مودی، ایل کے اڈوانی، راجناتھ سنگھ، سشما سوراج، ارون جیٹلی، مرلی منوہر جوشی اور وینکیا نائیڈو نے شرکت کی۔ اس فہرست میں مشہور جادوگر پی سی سرکار جونیر کا نام بھی شامل ہے جو مغربی بنگال کے براسات حلقہ سے مقابلہ کریں گے۔

Nitin Gadkari, Gopinath Munde in BJP's first list of Lok Sabha

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں