عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس میں طلبا کا پولیس سے تصادم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-07

عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس میں طلبا کا پولیس سے تصادم

عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس میں تلنگانہ حامی طلبا ء کا ایک گروپ پولیس سے متصادم ہوگیا ،جب کہ انہیں ریاستی اسمبلی کی سمیت ریالی نکالنے سے روک دیا گیا تھا ۔ طلباء نے زبردست احتجاج کرتے ہوئے سیکوریٹی فورسس پر شدید سنگباری کی ،جس پر سیکوریٹی فورسس کے نوجوانوں نے آنسو گیس کے شلوں کے زریعہ جواب دیا ۔ پولیس نے طلبا ء کو اسمبلی کی سمیت ریالی نکالنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا ۔ تلنگانہ حامی طلباء نے مشتعل ہوکراس وقت پولیس پر سنگباری شروع کردی جب انہیں عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس کی این سی سی گیٹ کے قریب روک دیا گیا ۔ عثمانیہ یونیورسٹی انسپکٹر پی اشوک نے بتایا کہ صورت حال پوری طرح قابو میں اور پر امن ہے ۔ طلباء نے مطالبہ کیا ہے کہ آندھرا پردیش کی تنظیم جدید بل یا تلنگانہ بل پر اسمبلی میں فوری مباحث کا آغاز کیا جائے ۔ انہوں نے وزیر سیول سپلا ئزڈی سریدھر بابو سے امور مقننہ کا قلمدان واپس لے لینے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاجی ریالی نکالنے کی کوشش کی ۔ احتجاجی طلبا ء چلو اسمبلی پروگرام کے تحت اسمبلی کا گھیراؤ کرنا چاہتے تھے ،تاہم پولیس نے ان کی کوششوں کوناکام بنادیا ۔ سنگباری اور شلباری کے باعث عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس میں تھوڑی دیر کے لیے کشید گی پھیل گئی تھی ۔ آنسو گیس شلوں کی فائرنگ کے طلباء منتشر ہوگئے ۔ پولیس نے چند طلباء کو حراست میں لے لیا ہے ۔ صورت حال سردست پر امن اور پوری طرح قابو میں ہے ۔

Pro-Telangana students clash with police at Osmania University campus

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں