بنگلور میں نئے مسلم میڈیکل کالج اور جامعہ نظامیہ کی شاخ کا عنقریب قیام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-07

بنگلور میں نئے مسلم میڈیکل کالج اور جامعہ نظامیہ کی شاخ کا عنقریب قیام

شہر بنگلور کے مسلمانوں کیلئے حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کا کی انجیئر نگ کالج کے بعد اب شہدائے بدر سے موسوم ایک میڈیکل کالج کی سوغات دینے کی تیاری ہے ۔ جس کے لئے ایچ کے بی کے کالج کے سامنے /6ایکٹراراضی مختص کی گئی ہے ۔ جبکہ اسی سے ملحق 4 /ایکڑ اراضی کی خریداری آخری مراحل میں ہے ۔ آج شہرمیں اردو میڈیا کو تفصیلات سے باخبر کراتے ہوئے سابق مرکزی وزیر سی ایم ابراہیم نے بتایا فروری کے دوران اس اسپتال اور کالج کاسنگ بنیاد رکھا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل کالج کے قیام کیلئے تجویز ریاستی کا بینہ میں پیش کی جاچکی ہے ۔ جس طرح ایچ کے بی کے کالج آف انجینئر نگ کو زبردست کامیابی ملی ہے ،انہیں یقین ہے کہ اس میڈیکل کالج کو بھی اسی طرح عوام کے تعاون سے کامیاب بنایا جائے گا ۔ اس میڈیکل کالج کے ساتھ ہی ایک سوپر اسپیشالٹی اسپتال کاکام بھی شروع ہوگا ،جو تعمیری شروعات سے چھ ماہ کے اندر مکمل ہوجائے گا ۔ میڈیکل کالج اور سوپر اسپیشالٹی اسپتال کی لاگت 650کروڑ روپیوں کی ہوگی ۔ پہلے مرحلے میں 300بستروں پر مشتمل اسپتال علاج کی جدید ترین سہولیات سے آراستہ کرکے تیار کیا جائے گا ۔ کثیر مسلم آبادی والے علاقوں میں اس طرح کے اسپتال کی ضرورت کافی شدت سے محسوس کی جارہی تھی ۔ اس اسپتال کی تکمیل کے ساتھ ہی یہ کرناٹک میں مسلمانوں کا سب سے بڑا اسپتال بن جائے گا ۔ سی ایم ابراہیم نے اعلان کیا کہ اس مجوزہ اسپتال میں آنے والے 50فیصد مریضوں کا علاج مفت کیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس میڈیکل کالج کے ساتھ حیدرآباد کی معروف دینی درسگار جامعہ نظامیہ کی ایک شاخ کا بھی فروری کے دوران سنگ بنیاد رکھا جائے گا ۔ اور اپریل سے اس مدرسہ میں تعلیم کا سلسلہ بھی شروع ہوجائے گا ۔ 50طلبا کو حفظ اور عا لمیت کی تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے انتظام کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس مدرسہ کا طرز کیرلا کے دعوۃ کالج کے خطوط پر ہوگا جہاں ایک حافظ وعالم جب یہاں سے رخصت ہوگا تو اس کے پاس عصری تعلیم کی ڈگری بھی ہوگی ۔۔ اسحاق چاریٹبل ٹرسٹ کے زیراہتمام اس اسپتال اور میڈیکل کالج اور جامعہ نظامیہ کی شاخ کا قیام عمل میں آرہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ میڈیکل کالج میں داخلوں کا آغاز اگلے تعلیمی سال سے ہی کرنے کی جدوجہد کی جارہی ہے ۔ ریاستی کا بینہ سے منظوری کے بعد میڈیکل کونسل آف انڈیا سے بھی منظوری حاصل کرنے کی جدوجہد کی جارہی ہے ۔

A new muslim medical college in bangalore soon

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں