پرواسی بھارتیہ دیوس - اروند کجریوال کو شرکت کی دعوت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-07

پرواسی بھارتیہ دیوس - اروند کجریوال کو شرکت کی دعوت

میڈیا میں ہونے والی نکتہ چینی کے درمیان کل سے شروع ہونے والی بار ہویں پرواسی دیوس کانفرنس کیلئے مرکزی حکومت نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال کو آج دعوت نامہ بھیج دیا، تاہم کانگرنس کے نائب صدر راہل گاندھی کی شرکت کا پروگرام آخری لمحوں میں تبدیل ہاگیا ہے اب یوواپرواسی دیوس کا افتتاح کرنے کے بجائے کسی دوسرے دن پروگرام میں شرکت کریں گے ۔ غیر مقیم ہندوستانیوں کے امور کے وزیر ویالارروی نے یہاں ایک پریس کانفرنس میںیہ اطلاع دی ۔ پرواسی بھارتیہ دیوس میں مزبان ریاست کے وز یر اعلی کجریوال کو مدعو نہیں کئے جانے کے بارے میں سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ چونکہ دہلی میں نئی حکومت بنی ہے اور اسے کام کاج سنبھالنے کیلئے وقت چاہئے تھا اس لیے انہیں دعوت نہیں دی جاسکی بہرحال آج انہیں دعوت نامہ بھیج دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے دعوت نامہ پر آج ہی دستخط کردیے ہیں ۔پرواسی بھارتیہ دیوس کانفرنس میں آخری لمحات میں ہوئے ایک اور اہم فیصلہ میں کل پہلے دن یوواپرواسی دیوس کا افتتاح کانگرنس کے نائب صدر راہل گاندھی نہیں کریں گے ۔ دیالارروی نے بتایا کہ راہل گاندھی نے کہا کہ وہ افتتاح کے وقت دہلی سے باہر رہیں گے اس لیے پروگرام میں شرکت نہیں کرپائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت کی درخواست پر راہل گاندھی نے 3دنوں میں کسی دن بھی آنے سے اتفاق کرلیا ہے ۔ دنیا بھر میں پھیلی ہوئی ہندوستانی برداری کو ایک دوسرے سے جوڑنے کیلئے منعقد ہونے والے اس سالانہ پروگرام میں اس سال ملیشیا کے قدرتی وسائل اور ماحولیات کے وزیر دائی بی داتک سیری پلنی ویل مہمان خصوصی ہوں گے ۔

Pravasi Bharatiya Divas 2014 - kejriwal invited

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں