وسط مغربی امریکی علاقوں میں جان لیوا سردی کی لہر جاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-07

وسط مغربی امریکی علاقوں میں جان لیوا سردی کی لہر جاری

ملواکی/کولمبس
(رائٹر)
وسط مغربی امریکہ کے بیشتر علاقوں میں پچھلی2دہائیوں میں اقل ترین درجہ حرارت ریکارڈکئے جانے کے بعدمحکمہ موسمیات کے حکام نے انتباہ جاری کیاہے کہ جان لیواسردی کی لہر مشرقی علاقوں کی سمت بڑھ رہی ہے۔شکاگواوردیگراضلاع میں حکام نے کہاکہ اسکولس آج بھی بندرہے۔انتہائی سردموسم کی بناپروسط مغرب بھرمیں مسافرین کی آمدورفت متاثرہوئی ہے اورہزارہاپروزاروں کویامنسوخ کردیاگیایاپھرتاخیرسے چل رہی ہیں۔سیزان کی اس پہلی سردلہرکی بناپر ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں عام زندگی پربہت زیادہ اثرپڑاہے۔قومی موسمیات کے ادارے کی جانب سے کہاگیاکہ یہاں تقریبا2دہائیوں میں پہلی مرتبہ درجہ حرارت اس قدرکم ریکارڈکیاگیاہے،چونکہ انتہائی تیزہوائیں چلیں گی لہذایہ صورتحال عوام کیلئے جان لیواثابت ہوسکتی ہے اوردرجہ حرارت صفرسے60ڈگری کم یامنفی51ڈگری تک گرسکتاہے۔اسی دوران منی سوٹاکے گورنرمارک بیٹن نے ریاست کے تمام اسکولس کوپیرسے بندرکھنے کی ہدایت دی تاکہ بچوں کواس خطرناک سردموسم سے محفوظ رکھاجاسکے۔شکاگوکے اسکولس پہلے ہی اس ہدایت پرعمل کررہے ہیں۔اس ہفتہ امریکہ کی وسطی مغربی ریاستوں کوانتہائی سخت سردی کاسامنارہے گا۔ان ریاستوں کوقطب شمالی سے آنے والی انتہائی یخ بستہ تیزہواکاسامناہے۔کئی مقامات پرشدید سردی کی اطلاع ہے۔وسط مغربی ریاستیں ہنوز سنگین برفانی طوفان سے سنبھل نہیں پائی ہیں کہ اب ان ریاستوں کوقطب شمالی سے چلنے والی شدیدسردہواکاسامناہے۔اس کے وزیراثرمحکمہ موسمیات کے مطابق کئی مقامات پرسردی کے پرانے ریکارڈ ٹوٹ سکتے ہیں۔مختلف ریاستوں کی حکومتوں نے اپنے شہریوں کوہدایت دی ہے کہ وہ بغیرضرورت گھروں سے باہرنہ نکلیں کیونکہ سخت سرد ہواکی لپیٹ میں آکروہ نمونیہ اوراس طرح کی دیگر بیماریوں کاشکارہوسکتے ہیں۔کل امریکہ کی شمالی اورجنوبی ڈیکوٹاریاستوں میں درجہ حرارت نکتہ انجمادسے گرگیا۔نکتہ انجماد سے کم درجہ حرارت گریٹ لیک کے علاقوں سمیت اوہائیووادی تک پھیلنے کے قومی امکانات ہیں۔امریکی قومی محکمہ موسیمات کے مطابق گزشتہ2دہائیوں کے دوران پہلی مرتبہ وسط مغربی ریاستیں شدیدسردی کی زدمیں ہیں۔ان علاقوں کی جانب20برس قبل1994میں قطب شمالی کی یخ بستہ ہواؤں نے رخ کیاتھا۔
U.S. Midwest, Northeast brace for Arctic blast, record lows

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں