ٹاٹا کنسلٹنسی سروسس - ہندوستانی خانگی شعبہ کی کامیابی کی درخشاں مثال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-05

ٹاٹا کنسلٹنسی سروسس - ہندوستانی خانگی شعبہ کی کامیابی کی درخشاں مثال

وزیراعظم منموہن سنگھ نے آج کہاکہ ٹاٹا کنسلٹنسی سرویسس( ٹی سی ایس) ہندوستان کی خانگی صنعتوں کی ایک درخشاں مثال ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس نے عالمی انفارمیشن ٹکنالوجی مارکٹ اور آئی ٹی انیبلڈ خدمات کے شعبہ میں اپنا ایک مقام بنایا ہے اور سافٹ وےئر ڈیولپمنٹ کے شعبہ میں مہارت کا پیمانہ مقرر کیاہے۔ منموہن سنگھ یہاں ٹیکنو پارک کیمپس میں ٹی سی ایس گلوبل لرننگ سنٹر کی سنگ بنیاد تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ واضح رہے کہ ٹاٹا کنسلٹنسی سرویس آئی ٹی خدمات، تجارتی حل اور مشاورت فراہم کرنے والی بڑی ہندوستانی کمپنی ہے جس کا ہیڈ کوارٹر ممبئی میں قائم ہے۔ یہ کمپنی زائد از40 ممالک میں خدمات انجام دے رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ آج ٹی سی ایس کا شمار عالمی سطح کی 10 بڑی آئی ٹی کمپنیوں میں ہوتا ہے۔ یہ ہندوستان کی سب سے زیادہ قدر رکھنے والی کمپنی ہی نہیں بلکہ ٹکنالوجی سرویسس کے شعبہ میں دنیا بھر کی بہترین کمپنیوں میں شامل ہے۔ ٹی سی ایس کا مجوزہ گلوبل لرننگ سنٹر مکمل طورپر کاکرد ہونے کے بعد سالانہ 50ہزار اسوسی ایٹس کو تربیت فراہم کرے گا۔ یہاں پی سی ایس کے پیشہ وروں کیلئے جامع پروفیشنل اور پرسنل ڈیولپمنٹ پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔ منموہن سنگھ نے کہاکہ مجھے پورا یقین ہے کہ یہ مرکز کارپوریٹ لرننگ اداروں کیلئے عالمی معیارات قائم کرے گا۔ اس کی وجہہ سے کیرالا اور بالخصوص تراوننتا پورم میں ٹی سی ایس کی خدمات میں مزید اضافہ ہوگا۔ وزیراعظم نے اس بات کو تسلیم کیا کہ ایسے مراکز ملک میں نوجوانوں کے لئے ملازمت کے مواقع میں اضافہ کرسکتے ہیں اور باصلاحیت ورک فورس کیلئے ملک کے مطالبات کی تکمیل کرسکتے ہیں۔ اسی لئے ہمارے حکومت نے صلاحیتوں کو فروغ دینے کے شعبہ میں اپنے لئے اولوالعزم نشانے قائم کئے ہیں اور ان کے حصول کیلئے سخت کوشش کررہی ہے۔ ہم نے اس شعبہ میں کئی اقدامات کئے ہیں۔

TCS an Indian success story, PM says

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں