10/جنوری ممبئی آئی۔اے۔این۔ایس
ہندی فلموں کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ ان کی سماجی رضا کار تنظیم "بیینگ ہیومن"نے اتر پردیش میں 200بچوں کے دل کا آپریشن کرانے فند دینے کا وعدہ کیا ہے اور سیفائی مہا اتسومیں فن کا مظاہرہ کرنے والے اداکاروں کی جانب سے 25لاکھ روپے علی گڑھ کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل کو دئیے گئے ہیں ۔ دہنگ کے ادا کار نے جو سیفائی مہا اتسو میں حصہ لینے پر تنقید بنے ہوئے ہیں ،کہا ہے کہ جب بھی وہ اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کہیں جاتے ہیں تو ان کا مقصد ملک میں طبی نگہداشت اور تعلیم میں مدد کرنا ہوتا ہے ۔ سلمان خان نے اپنے فیس بک پیج پر کہا کہ جب میں کسی جگہ مظاہرہ فن یا تشہیر کے لیے جاتا ہوں تو میں اسے مقامی افراد کی مدد کا ایک موقع تصور کرتا ہوں ۔ انھوں نے بتایا کہ اتوار 4جنوری کو بیینگ ہیومن نے مہاراشٹرا کے ناگپور میں 100بچوں کے دل کے آپریشن کے لیے فنڈس فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔Salman Khan donates 25 lakhs to AMU's Medical College
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں