ریاست تمل ناڈو میں فوری طور پر لوک آیوکتہ قائم کیا جائے : ایس ڈ ی پی آئی کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-04

ریاست تمل ناڈو میں فوری طور پر لوک آیوکتہ قائم کیا جائے : ایس ڈ ی پی آئی کا مطالبہ

کل یہاں سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے جنوبی چنئی ضلع کے زیر اہتمام چنئی کلکٹر آفس کے روبرو ریاست تمل ناڈو میں فوری طو ر پر لو ک آیو کتہ قانون نافذ کرنے کے مطالبے کو لیکر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے ریاستی مقرر محمد حسین نے اپنی تقریر میں کہا کہ بدعنوانیوں اور گھپلوں کے روک تھام کے لیے حال ہی میں مرکزی حکومت نے لوک پال بل منظور کیا تھا، لہذا ریاست تمل ناڈو میں بھی ریاست میں لوک آیوکتہ کو فوری طور پر نافذ کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہمارے ملک کو آزاد ہوئے 65سال گذرنے کے باوجود ابھی تک ہمارا ملک خو دکفیل نہیں ہوسکا ہے، اور ابھی بھی صرف ترقی پذیر ملکوں میں شمار ہوتا ہے، جس کی اصل وجہ بدعنوانی اور رشوت ستانی ہے۔ 1990میں ہندوستان نے گلو بلائزیشن کا خیر مقدم کیا تھا جس کے بعد ملک میں بدعنوانی کو شہ ملی ہے اور بدعنوانی کی بڑی رقوم اور اسکام ابھر کر عوام کے سامنے آنے لگی ہیں۔ ملک کی سینٹرل انٹلی جنس ایجنسیاں حکمران جماعتوں کی کٹھ پتلی بنی ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ 120کروڑ آبادی والے ہمارے ملک ہندوستان میں سینٹرل وجیلینس کمیشن صرف 200ممبروں پر قائم کیا گیا ہے۔ اسپیکٹرم گھپلہ، آدرش اسکام، کامن ویلتھ اسکام، وغیرہ گھپلوں کے منظر عام پر آنے کے بعدان گھپلوں کی آزاد اور غیر جانبدار تحقیقات کرنے کی ضرورت کو محسوس کیا گیا ، اس کے علاوہ عوام کو جب ان گھپلوں کے تعلق سے معلوم ہوا تو عوام میں ہلچل مچ گئی اور عوام میں بیداری پیدا ہونے لگی اور اس کے نتیجے میں عوامی احتجاجات اور مظاہرے ہوئے اور حال ہی میں صدر جمہوریہ کی منظوری کے ساتھ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں لو ک پال بل کا نفاذ کیا گیا ہے۔ اسی طرح تمل ناڈو میں حالیہ دنوں میں پولیس افسران کو اراضی الاٹمنٹ میں بے ضابطگی، ریت کی غیر قانونی اسمگلنگ، گرانائٹ کی غیر قانونی کانکنی ، معدنی ریت کی چوری ، جیسی بے شمار بدعنوانیاں ہر روز بڑھتی جارہی ہے۔ اس تمام بدعنوانیوں کی روک تھام کے لیے تمل ناڈو حکومت سے ایس ڈی پی آئی مطالبہ کرتی ہے کہ وہ فوری طور پر مرکزی حکومت میں نفاذ کئے گئے لوک پال بل کی طرح ریاست تمل ناڈو میں لو ک آیوکتہ بل کو فوری طور پر منظور کرکے نافذ کرے۔ مذکورہ احتجاجی مظاہرے کی صدارت ریاست سکریٹری رتھنم اناچی نے کیا، جنوبی مرکزی چنئی ضلعی صدر محمد ناظم نے استقبالیہ تقریرکی اور آخر میں جنوبی چنئی کے ضلعی جنرل سکریٹری نیتاجی جمال نے شکریہ ادا کیا۔ اس احتجاجی مظاہرے میں 350سے زائد پارٹی کارکنان اور عوام کثیر تعداد میں موجود رہے۔

SDPI Urges Tamilnadu Government to Pass Lok ayukta bill in Tamilnadu

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں