چلو اسمبلی ریلی نکالنے تلنگانہ حامی طلبا کی کوشش ناکام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-08

چلو اسمبلی ریلی نکالنے تلنگانہ حامی طلبا کی کوشش ناکام

شہر کے مخلف مقامات پر آج تقریبا 40تلنگانہ حامی طلبا ء کو احتیاطی حراست میں لے لیا گیا ،جب کہ عثمانیہ یو نیورسٹی کیمپس میں بھی سیکوریٹی فورسس پر طلبا ء کی سنگباری کے نتیجہ میں کشیدگی پھیل گئی ۔ تقریبا 20طلباء کے ایک گروپ نے ریاستی کی اسمبلی کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی ،تاہم پولیس کنٹرول روم کے قریب انہیں احتیاطی حراست میں لے کر ان کی کوشش کا ناکام بنادیا گیا ۔اسی طرح کم از کم 20احتجاجی طلباء کو بھی عثمانیہ یو نیورسٹی کیمپس میں اس وقت حراست میں لے لیا گیا جب وہ اسمبلی کی طرف ایک ریالی نکالنے کی کوشش میں تھے ۔ پولیس نے جب احتجاجی طلباء کو روک دیا تو انہوں نے سیکوریٹی جوانوں پر پتھر پھینکنے شروع کردیے ،جس پر سیکو ریٹی جوانوں نے آنسو گیس کے شلوں کی فائرنگ کرتے ہوئے جواب دیا اور انہیں منتشر کردیا ۔جن طلباء کو احتیاطی حراست میں لے لیا گیا انہیں بعد ازاں رہا کردیا گیا ۔ عثمانیہ یو نیورسٹی کیمپس کے قریب آندھرا مہیلا سبھا کے تحت ایک کالج کی طالبہ اندرا ریڈی کی بائیں آنکھ پر چوٹ لگی ۔ اس کے علاوہ ایک عہدیدار بھی سنگباری میں زخمی ہوگیا ۔ عثمانیہ یو نیورسٹی انسپکٹر پی اشوک نے پی ٹی آئی کو یہ بات بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ عثمانیہ یونیورسٹی پولیس نے سنگباری کے سلسلہ میں 2مقدمات درج کر لیے ہیں ،جن میں ایک مقدمہ طالبہ کی شکایت پر درج کیا گیا ۔ قبل ازیں حامی تلنگانہ حامی طلباء نے سی ایم ڈاؤن جیسے نعرے بلند کرتے ہوئے یو نیورسٹی کیمپس میں کھڑی رکاوٹوں کو زبردستی نکال دیا ۔ احتجاجی طلباء نے کل بھی ریالی نکالنے کی کوشش کی تھی ۔ جب انہیں روکا گیا تو وہ پولیس سے متسادم ہوگئے ۔ طلباء علیحدہ تلنگانہ کی غیر مشروط تشکیل کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ جاریہ اسمبلی اجلاس میں تلنگانہ مسودہ بل پر فوری مباحث شروع کرنے پر زور دے رہے ہیں ۔ یو این آئی کے بموجب عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس میں آج مسلسل دوسرے دن کشیدگی پھیل گئی ،جب کہ تلنگانہ حامی طلباء نے ایک ریالی نکالنے کی کوشش کی تو پولیس نے آنسو گیس کے شل برساتے ہوئے انہیں روک دیا ۔ پولیس نے بتایا کہ طلباء کی چلو اسمبلی ریالی روکنے پر انہوں نے سنگباری شروع کردی ،جس کے جواب میں پولیس کو آنسو گیس کے شل برسانے پڑے ۔ قبل ازیں پولیس نے اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے پیش نظر شہر میں امتناعی احکام نافذ کرتے ہوئے جلسے جلسوں اور ریالیوں پر پابندی لگادی تھی ۔ پولیس نے یونیورسٹی کیمپس کے این سی سی گیٹ پر ریالی کو روک دیا ،جب کہ طلباء اسمبلی کی طرف مارچ کرنا چاہتے تھے ۔ ریالی روک دینے پر طلباء مشتعل ہوگئے اور سیکوریٹی فورسس پر سنگباری شروع کردی ۔ اس سلسلہ میں تقریبا 30طلباء کو حراست میں لے کر انہیں نامپلی پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ۔ کل بھی یونیورسٹی کیمپس میں یہی صورت حال پیش آئی تھی ۔

OU Students Clash with Police over Chalo Assembly Rally

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں