کشمیر میں انکاؤنٹر - پولیس عہدیدار ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-08

کشمیر میں انکاؤنٹر - پولیس عہدیدار ہلاک

شمالی کشمیر کے سوپور ٹاون میں عسکریت پسندوں کے ساتھ تصادم میں ایک پولیس عہدیدار ہلاک اور دیگر3 کانسٹبلس زخمی ہوگئے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایاکہ پولیس نے فوج کی مدد سے سوپور کے چنا خان علاقہ میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر مہم شروع کی۔ ترجمان کے مطابق سکیورٹی فورسس جیسے ایک مکان کے قریب پہنچے جس میں عسکریت پسند چھپے ہوئے تھے۔ فائرنگ میں 4 پولیس ملازمین زخمی ہوگئے۔ علاقہ کو گھیر لیا گیا اور مزید سکیورٹی فورسس طلب کرلئے گئے۔ زخمیوں کو فوج کے 92 بیس ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کفیل احمد زخموں سے جانبر نہ ہوسکے ۔دیگر زخمیوں کی شناخت منظور احمد، ذاکر احمد اور عرفان احمد کی حیثیت سے کی گئی۔ کفیل کی تدفین ضلع پولیس لین میں سرکاری اعزاز کے ساتھ عمل میں آئی جہاں ان کی میت کو گارڈ آف آنر پیش کیاگیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک انکاونٹر جاری تھا۔ یہ معلوم نہ ہوسکا کہ مکان میں کتنے عسکریت پسند روپوش ہیں۔

Police officer killed in encounter with militants in Kashmir

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں