کنڑا کے معاملے میں لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی - کرناٹک وزیر اعلیٰ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-08

کنڑا کے معاملے میں لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی - کرناٹک وزیر اعلیٰ

کنڑا، کنٹریگا اور کرناٹکاسے متعلق معاملات میں کسی بھی طرح کی کوتاہی یالاپرواہی کو حکومت ہرگز برداشت نہیں کرے گی ۔ یہ بات ریاست کے وزیر اعلی سدر امیا نے کہی ۔ انہوں نے مڈکیری میں منعقدہ 80ویں اکھیلا بھارتا کنڑا ساہتیہ سمیلن کا افتتاح کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ انتظامیہ کے ہر مرحلے میں اور ہماری زندگی کے ہر لمحے کو کنڑا سے جوڑے رکھنے کا سخت فیصلہ حکومت نے کرلیا ہے ۔ ادبی ،تہذبی پروگراموں کیلئے حکومت زیادہ توجہ دے رہی ہے اس مقصد کے تحت بجٹ میں 350کروڑ روپئے کا افزودفنڈ مہیا کرایا گیا ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ ملک کی کسی بھی ریاست میں ادبی میدان کیلئے اتنی بڑی رقم مقرر نہیں کی گئی ہے ۔ گنان پیٹھ ایوارڈیافتہ ادیبوں کی تصانیف کو دیگر زبانوں میں ترجمہ کرنے کیلئے کوئمپو لینگو یج بھارتی کو بھی فنڈ دیا گیا ہے ۔ کرناٹک کے تہذیبی تہوار مانے جانے والے دسہرہ ہمپی ،بناواس ،کتوراتسو کی حوصلہ افزائی کیلئے حکومت ہمیشہ تیار ہے ۔ ضلعی سطح کے کنڑا ساتیہ سمیلنوں کیلئے 3لاکھ روپیوں تک کا فنڈ دیا جارہا ہے صرف اتنا ہی نہیں بلکہ تعلقہ سطح کے کنڑا ساہتیہ سمیلنوں کیلئے بھی فنڈ مہیا کرایا جا رہا ہے ،اسی طرح کا نظام آگے بھی جاری رہے گا ۔ اس معاملے میں کسی بھی طرح کے شک کی گنجائش نہیں ہے ۔ وزیر اعلی نے کہا کہ کلا سیکل لینگویجس کی ترقی کیلئے مختص کردہ فنڈ کا صحیح استعمال کیا جانا چاہئے ۔ اس معاملے میں اپنی ذمہ داری میں کو تاہی برتنے والوں کو حکومت ہرگز نہیں بخشے گی ۔سدر امیا نے مزید کہا کہ معاشرے کے سدھار کی ذمہ داری صرف سیاستدانوں تک ہی محدود نہیں بلکہ اس میں ادباء کو بھی غور کرنا چاہئے ۔ اس معاملے میں ساہتیہ سمیلنوں میں تفصیلی بحث بھی کی جانی چاہئے ۔ انہوں نے بتایا کہ جب وزیر اعلی کا عہدہ سنبھالا تو سب سے پہلے کسی مندر یا مٹھ نہیں گئے تھے بلکہ ایک بزرگ ادیب کے گھر جاکر کران کاآشیرواد حاصل کیاتھا ۔ اس بات کا علم ریاست کے ہر ایک شہری کو ہے ۔ ادیبوں ،قلم کاروں اور ماہرین تعلیم کے درمیان ہونیوالی ضروری بحث اور ان کے ذریعہ ملنے والے مشوروں پر عمل کرنے کیلئے ہمیشہ تیار ہوں گا ۔ کوڈ گو ضلع نگراں کا روز یرڈاکٹر ایچ سی مہا دیوپا نے صبح 8بجے پرچم لہرا کر تین روزہ 80ویں آل انڈیا کنڑا ساتیہ سمیلن کا افتتاح کیا اور کہا کہ اس سمیلن میں حصہ لینے سے مجھے بہت خوشی ہوئی ہے ۔ ریاستی کنڑا ساہتیہ پریشد کے صدر پنڈا لیکا ہالمبی نے پر یشت کا پرچم لہرایا ،کوڈ گو ضلع ساہتیہ پریشت کے صدر اور استقبالیہ کمیٹی کے جنرل سکریٹری ٹی بی رمیش نے نظامت کے فرائض انجام دئیے ۔ اس موقع پر ریاستی وزراء آروی دیش پانڈے ،دنیش گنڈوراؤ،اوما شری ،سمیلن کے چیئر مین ناڈوباڈیسوزا ،رکن پارلیمان ایچ وشواناتھ کے علاوہ کئی معزز شخصیتیں موجود تھیں ۔

Karnataka: CM promotes Kannada

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں