10/جنوری ممبئی پی۔ٹی۔آئی
ممبئی کو آج انٹرنیشنل ایرپورٹ ٹرمنل ٹی ۔2 مل گیا جس میں اپنی طرح کی سب سے بڑی آرٹ گیلری ہے اور یہ ملک کی ثقافتی وراثت کا شاندار نمونہ لئے ہوئے ہے۔ اس ٹرمنل کا ڈیزائن رقص کرتے مور سے متاثر ہوکر بنایا گیا ہے۔ یہ ٹرمنل فروری سے شروع ہوجائے گا۔ ٹی۔2 کو 9,800 کروڑ روپئے کی مالیت سے بنایا گیا ہے۔ وزیراعظم منموہن سنگھ نے اسے قوم کو وقف کرتے ہوئے کہا ’یہ بین الاقوامی سطح پر ڈھانچہ تیار کرنے کی ہماری صلاحیت کو اجاگر کرتا ہے۔ ٹی۔2حقیقت میں اول درجے کا ٹرمنل ہے۔ اس نے ملک میں شہری ہوابازی کے شعبہ میں ترقی میں ایک نئے باب کی شروعات کی ہے۔ تقریباً4.39 لکاھ مربع میٹر رقبہ میں پھیلے ٹرمنل 2 کو اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ سالانہ 4 کروڑ مسافرین کا بوجھ اٹھاسکے۔ ٹرمنل میں 3کیلو میٹر تک دیوار پر ہزاروں کی تعداد میں نقش و نگار بنائے گئے ہیں جن کانام "جے ہئے" دیا گیا ہے۔ جے ہئے ویزیٹرس کو ملک کی کثرت سے بھرپور ثقافتی وراثت کی جھلک دکھاتا ہے۔ اس میں ممبئی کی روز مرہ کی زندگی کو بھی دکھانے کی کوشش کی گئی ہے جہاں بڑی تعداد میں دوسری ریاستوں سے آئے لوگ کام کرتے ہیں۔ Manmohan Singh inaugurates Mumbai airports new terminal T2
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں