اندور ڈپٹی لیبر کمشنر کے گھر چھاپہ - اربوں کی جائیداد برآمد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-24

اندور ڈپٹی لیبر کمشنر کے گھر چھاپہ - اربوں کی جائیداد برآمد

کمشنرپولیس نے جمعرات کواندورمیں تعینات ڈپٹی لیبرکمشنرایل پی پاٹھک کے گھرپرچھاپہ مارا۔چھاپے میں اربوں کی خطیرجائیدادسامنے آئی ہے۔اندور،جیل پوراورراؤمیں ایک ساتھ چھاپے کی کارروائی شروع کی گئی۔چھاپے کے دوران برآمداملاک کودیکھ کرافسربھی حیرت میں پڑگئے۔اطلاع ہے کہ پاٹھک کے پاس خطیر جائیدادہونے کی شکایت ملنے پریہ کارروائی ہورہی ہے۔پاٹھک کااندورمیں نندانگر3منزلہ اسپتال کے نام سے مشہورای ایس آئی اسپتال کے پیچھے مکان ہے۔کمشنرکی ٹیم فی الحال وہاں ملے قیمتی سامان اورکاغذات کی تحقیقات میں مصروف ہے۔پاٹھک کے گھرپرایک فورڈکار،قیمتی موٹرسائیکل اورایکٹیواکھڑی ملی۔کارروائی کے دوران زمین اورمکانوں کے دستاویزملے جن میں سنگرولی میں50ایکڑزمین اورایک بہت بڑامندر،اندورمیں ڈی بی سٹی میں قیمتی مکان،شہرمیں دیگرمقامات پرکئی پلاٹ کے دستاویزملے ہیں۔راؤ میں کروڑوں کامکان بھی ہے۔بتایاگیاہے کہ پاٹھک نے اپنے بچوں کی بہترتعلیم پربھی لاکھوں روپے خرچ کئے ہیں۔پاٹھک کے گھرسے سونے کے زیورات کے ساتھ ہی بڑی مقدارمیں چاندی کے زیورات اوربرتن ملے ہیں۔چاندی کاسامان تولنے کے لیے پولیس کوپاس کی کسی دکان سے ترازوتک مگواناپڑا،کمشنرایس پی نریندرسنگھ کی قیادت میں ڈی ایس پی بی ایس پریہاراوردیگر افسران نے پورے گھرکوکھنگالا۔اس کے سبب بڑی مقدار میں زیورات اوردستاویزات برآمدہوئے۔پاٹھک اورلواحقین کے نام کے کئی بینک اکاونٹس اورلاکرس بھی ملے ہیں جن کی جانچ ہوناباقی ہے۔

Indore: Lokayukta raid yields crores from Labour Commissioner

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں