انجمن اسلام ممبئی میں آج 140 سالہ تقریبات کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-24

انجمن اسلام ممبئی میں آج 140 سالہ تقریبات کا آغاز

مشہور تعلیمی، علمی، ثقافتی اور اقلیتی ادارہ انجمن اسلام میں آج شام ایک تقریب میں مرکزی وزیر برائے مواصلات و انفارمیشن ٹکنالوجی کپل سبل کی صدارت میں ادارہ کے 140سالہ جشن کا آغاز ہوگا۔ مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور چیف گیسٹ اور مہمان اعزازی کے طورپر ایم پی مرلی دیورا شرکت کریں گے۔ انجمن اسلام کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی نے روزنامہ راشٹریہ سہارا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس تقریب سے سال بھر ہونے والی تقریبات کا آغاز ہوگا اور مختلف موقعوں پر ملک کی مشہور معروف شخصیات شرکت کریں گی۔ انجمن اسلام میں ہونے والے آج کے پروگرام میں اعزازی جنرل سکریٹری جے اے آر شیخ اور تمام بورڈ اور کمیٹیوں کے صدور اور چےئرمین بھی شریک ہوں گے۔ شہر اور بیرونی شہر سے بھی معروف شخصیات کے شرکت کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پرسار بھارتی کے سی ای او جواہر سرکار کے آنے کی بھی امید ہے۔

anjuman-e-islam mumbai 140 anniversary

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں