زمبابوے میں 4 ممالک بشمول ہندوستان کی کرنسی کو قانونی درجہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-31

زمبابوے میں 4 ممالک بشمول ہندوستان کی کرنسی کو قانونی درجہ

currency-china-japan-aust-india
زمبابوے نے 4 ممالک بشمول ہندوستان کی کرنسیوں کو قانونی درجہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ زمبابوے کے مرکزی بنک کے مطابق گذشتہ برسوں کے دوران ملکی اقتصادی شعبہ میں ہوئی ترقی کی وجہ سے چین کے علاوہ مزید 3 کرنسیوں کو قانونی درجہ دیا گیا ہے۔ اس طرح اب زمبابوے کے تاجر چین یوآن ، ہندوستانی روپیہ ، جاپابی ین اور آسٹریلیائی ڈالر میں کاروبار کر سکتے ہیں۔ زمبابوے نے شدید افراط زر کے بعد 2009 میں اپنی ملکی کرنسی کو ختم کر دیا تھا۔ اس کے بعد معاشی شعبہ کو مستحکم کرنے کے لیے امریکی ڈالر اور جنوبی افریقی رینڈ میں ملکی انتظام کو چلایا جا رہا تھا۔

Zimbabwe adoption of four new currencies including India Rupee

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں