آسٹریلیا میں ہندوستانی طالب علم پر حملہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-03

آسٹریلیا میں ہندوستانی طالب علم پر حملہ

ملبورن
(پی ٹی آئی )
آسٹریلیا میں گزشتہ دنوں 20سالہ ایک ہندوستانی طالب علم کو شدید زدوکوب کرتے ہوئے اسے لوٹ لینے کے الزام میں گرفتار ایک نو عمر لڑکے کا تعلق یہاں ہندوستانیوں کو نشانہ بنانے والے ایک گروپ سے ہے ۔ ایک مقامی عدالت میں اس مقدمہ کی سماعت کے دوران یہ بات ظاہر ہوئی ۔ مزاج ویندرسنگھ نامی ہندوستانی طالب علم پر اتوار کو شدید حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجہ میں وہ یہاں ایک اسپتال میں ہنوز کو ما میں ہے ۔ اس سلسلہ میں 17سالہ ایک کم عمر لڑکے کو گرفتار کیا گیا تھا جسے بچوں کی عدالت نے ضمانت پر رہاکرنے سے انکار کردیا ۔سنگھ آسٹریلیا میں اکاونٹس کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے آیا ہوا ہے ۔ رہزنوں نے اسے یہاں پرنسس برج کے قریب شدید زدوکوب کرتے ہوئے لوٹ لیا تھا ۔ اس وقت سنگھ اور اس کے 2دوست ٹرین کے منتظر تھے ۔ اس حملہ میں سنگھ کے سر پر شدید زخم آئے ۔ حملہ آوروں کا تعلق آفریقہ سے ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے جنھوں نے سنگھ کے سر پر لاٹھیوں سے ضرب لگائے تھے ۔ انھوں نے سنگھ کے دوست پر بھی حملہ کرتے ہوئے اس کا چہرہ زخمی کردیا تھا ۔ گرفتار شدہ نو عمر لڑکے پر جان بوجھ کر کسی کو شدید زخمی کرنے ،رہزنی کرنے اور سرقہ کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔وکٹوریہ بھٹ کا موقف ہے کہ اگر اس لڑکے کو رہا کیا جاتا ہے تب یہ عوام کیلئے خطرہ بن سکتا ہے ۔ اخبار ہیرالڈسن نے یہ اطلاع دی ۔عدالت نے اس سلسلہ میں اس لڑکے ،اس کے جڑواں بھائی اور ان دونوں کے چھوٹے بھائی کے معاملہ کی سماعت کی ۔ عدالت میں بتایا گیا کہ 17سالہ ملزم \"یوتھس نون\"نامی ایک گیا نگ کارکن ہے جو غیر محفوظ افراد اور ہندوستانیوں کو نشانہ بنایا ہے ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سے یہ پتہ چلا ہے کہ 8افراد پر مشتمل ایک گروپ نے ہندوستانی طالب علم اور اس کے دوست کو نشانہ بنایا ۔وکٹوریہ پولیس کے ایک عہدیدار نے عدالت کو یہ بات بتائی ۔ اس حملہ کے سلسلہ میں دیگر 2کم عمر لڑکوں کو بھی گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر5افراد کی تلاش جاری ہے ۔ ہندوستانی طالب علم کے بھائی یدویندرسنگھ نے آج بتایا کہ سنگھ ہنوز کوما میں ہے تاہم اس پر ادویہ کا اثرہورہا ہے ،اگگر چہ وہ خطرہ سے ہنوز باہر نہیں ہے تاہم اس پر دواؤں کا اثر ہورہا ہے ۔ملبون میں واقع ہندوستانی قو نصل خانہ کے حکام سنگھ کے افراد خاندان سے مسلسل ربط میں ہیں اور طالب علم کے والدین کو جو ہندوستان میں ،آسٹریلیا ئی ویزا کے حصول کیلئے شدت سے سر گرم ہیں ۔
Indian student assaulted in Australia remains critical

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں