ترنمول تنہا لڑے گی اگلا لوک سبھا الیکشن دہلی میں ممتا بنرجی کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-11

ترنمول تنہا لڑے گی اگلا لوک سبھا الیکشن دہلی میں ممتا بنرجی کا اعلان

نئی دہلی
(ایجنسیاں)
وزیراعلی بنگال اورترنمول کانگریس چیف ممتابنرجی نے آج منگل کویہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرمیڈیا کے سوالوں کاجواب دیتے ہوئے صاف صاف کہہ دیاکہ اگلے لوک سبھا الیکشن کے لیے ان کی پارٹی نہ کانگریس کے پاس جائے گی اورنہ بی جے پی کے ساتھ جائے گی بلکہ تنہاالیکشن لڑے گی۔ساتھ انہوں نے یہ بھی کہاکہ عوام نے یوپی اے حکومت کے خلاف عدم اعتمادکااظہارکردیاہے اس لیے اب پارلیمنٹ میں اس کی پیشی کی ضرورت نہیں ہے۔ممتابنرجی سے جب پوچھاگیاکہ آندھراپردیش کوتقسیم کرنے کے مسئلے میں یوپی اے سرکارکے خلاف گذشتہ کل کانگریس سیماندھراکے ممبران پارلیمنٹ نے جو تحریک عدم اعتمادپیش کی ہے کیاان کی پارٹی اس کی جمایت کرے گی توانہوں نے کہاکہ اس کی کیا ضرورت ہے،عوام نے توموجودہ حکومت کے خلاف عدم اعتمادکااظہارکرہی دیاہے۔پارلیمنٹ میں ممتابنرجی نے آج منگل کے روزبی جے پی لیڈروں راج ناتھ سنگھ اورایل کے اڈوانی کے علاوہ وائی ایس کے چیف جگن موہن کے ساتھ ملاقات کی۔حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتمادپیش کرنے والے سیماندھراکے ممبران پارلیمنٹ نے بھی ممتابنرجی کے ساتھ ملاقات کی اوران کی حمایت طلب کی۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی نے مبینہ طورپران کی پیش کردہ تحریک کی ایوان میں حمایت کرنے سے معذوری ظاہرلیکن ان کے کازکی حمایت کرنے کایقین دلایا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں