بی جے پی اور ایس پی کے درمیان اتحاد ممکن - بینی پرساد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-26

بی جے پی اور ایس پی کے درمیان اتحاد ممکن - بینی پرساد

مرکزی وزیراسٹیل بینی پرساد ورما نے آج دعویٰ کیا کہ اترپردیش میں حکمراں سماج وادی پارٹی (ایس پی )کے قدم دھیرے دھیرے بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی ) کی جانب بڑھ رہے ہیں اور آئندہ ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے لیے دونوں جماعتوں کے درمیان اسٹریٹجک یا کھلا اتحاد ہوسکتا ہے ۔ورما نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ سماج وادی پارٹی سربراہ اپنے کارکنان کو بی جے پی کارکنوں کی طرح ڈسپلن میں رہنے کا درس دے رہے ہیں ،ہمیں لگتا ہے کہ ان کے قدم دھیرے دھیرے بی جے پی کی طرف بڑھ رہے ہیں ۔ اگلے انتخابات میں دونوں کے درمیان ٹیلٹکل یا او پن اتحاد ہوگا ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مظفر نگر فسادات ایس پی اور بی جے پی کی آپسی رضامندی کی بنیاد پر ہوئے تھے ۔مظفر نگر کے لوگوں نے فساد نہیں کیا،بلکہ اس کے لیے گجرات سے لوگ آئے تھے ،جنہوں نے قتل عام کیا ۔مظفر نگر فسادات مسلمان ووٹ سماجودای پارٹی کے حق میں لانے اور ہندومت بی جے پی کے پاس لے جانے کی سازش کا نتیجہ تھے ۔ورما نے الزام لگایا کہ ریاست کی سماج وادی پارٹی حکومت نے بی جے پی کو مظبوط کرنے کے لئے اپنے اب تک کے مدت میں ۱۰۰/سے زیادہ فسادات کروائے ۔ انہوں نے کہا کہ یادو کہہ رہے ہیں ۔ مظفر نگر فساد زوہ امدادی کیمپوں میں سازشی رہ رہے ہیں ۔ ان کیمپوں میں بچے سردی سے مر رہے ہیں اور حکومت سیفئی فیسٹیول میں مصروف ہے ۔وہاں غیر ملکی لڑکیوں کا رقص چل رہا ہے ۔ورما نے کہا کہ مظفر نگر میں فساد متاثرین کے لئے اسٹیل سے تیار پانچ کیمپ بنانے کے کام میں کچھ دشواریاں آنے کے بعد یہ ارادہ چھوڑ دیا گیا ہے ۔ اب وہ وزارت کی طرف سے متاثرین کے لئے اسٹیل سے تیار پانچ کیمپ بنانے کے کام میں کچھ دشواریاں آنے کے بعد یہ ارداہ چھوڑ دیا گیا ہے ۔ اب وہ وزارت کی طرف سے متاثرین کی مدد کے لئے وزیر اعلی راحت فنڈ میں ۱۰/کروڑ روپے دیں گے ۔ مرکزی وزیر نے امید ظاہر کی کہ کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کو لکھنؤ میں ریلی کرنے کے لئے جلد وقت دیں گے اور وہ ریلی مثال ہوگی ۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ وہ دہلی میں عام آدمی پارٹی کو حمایت دینے کے خلاف کانگریس کارکنان کی ناراضگی کی حمایت کرتے ہیں ،حالانکہ پارٹی اعلی کمان کے فیصلے پر وہ کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہیں گے ، ورما نے کہا کہ کانگریس جلد ہی عام آدمی پارٹی کا پردہ فاش کرے گی ۔

Beni Prasad Verma alleges possible alliance between BJP, SP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں