مصر کے سابق وزیر اعظم ہشام قندیل گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-26

مصر کے سابق وزیر اعظم ہشام قندیل گرفتار

قاہرہ
( پی ٹی آئی)
مصر کے سابق وزیر اعظم ھشام قندیل کو ایک عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے کی پاداش میں گرفتا ر کرلیا گیا ہے۔ معزول صدر محمد مرسی نے اگست 2012میں ھشام قندیل کو وزیر اعظم مقرر کیا تھا اور جولائی 2012تک ( صدر محمد مرسی کی معزولی تک ) عہدہ پر بر قرار رہے۔ حشام قندیل کو ایک کمپنی کو دوبارہ قومیانے عدالت نے حکم دیا تھا جس کی تعمیل میں و ہ ناکام ہوگئے تھے۔ اس کی پاداش میں انہیں ایک سال کی سزائے قید سنائی گئی تھی۔ قومیائی کمپنی کو 1996میں خانگی بنا یا گیا تھا۔ قاہرہ کی ایک اپیکس کورٹ نے ستمبر میں ان کی سزا کو برقرار رکھا۔ سرکاری نیوز ایجنسی مینا نے مصری وزرات داخلہ سے جاری بیان کے حوالہ سے بتا یا کہ سیکیورٹی فورسیز نے سابق وزیر اعظم ھشام قندیل کو پہاڑی علاقہ میں گرفتار کرلیا جب وہ اسمگلروں کے ہمراہ سوڈان فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے۔
Egypt police arrest former Morsi PM Hisham Qandil

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں