کرناٹک میں بھی خاتون کی جاسوسی کا انکشاف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-26

کرناٹک میں بھی خاتون کی جاسوسی کا انکشاف

چیف منسٹر گجرات نریندرمودی کی ایما پر ایک خاتون کی مبینہ جاسوسی کا مسئلہ گجرات تک محدود نہیں رہا تھا بلکہ کرناٹک تک وسعت اختیار کرگیا تھا ۔ ایک تحقیقاتی ویب سائٹ نے بی جے پی حکومت کے دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے یہ بات بتائی ۔ غلیل ڈاٹ کام نے 39ٹیپس کاتازہ سیٹ جاری کیا ہے جس میں گجرات کے دوسینئر پولیس عہدیداروں جی ایل سنگھل اور اے کے شرما کے درمیان مبینہ بات چیت ریکارڈ ہے ۔ اس ویب سائٹ نے ایک اور پورٹل کوبرا پوسٹ داٹ کام کے ساتھ مل کر پہلی مرتبہ مل کر اس معاملہ کو بے نقاب کیا تھا۔ویب سائٹ نے آج کہا کہ گجرات پولیس نے 2009میں کرناٹک پولیس سے ربط پیدا کیا تھا تاکہ بنگلورکی ایک خاتون کا فون ٹیپ کیا جاسکے ۔ اس وقت یہاں بی ایس یدیورپا چیف منسٹر کے عہدہ پر فائز تھے ۔ تاہم حکومت کرناٹک نے اس درخواست کو یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا تھا کہ مروجہ طریقہ کار عمل نہیں کیا گیا ہے اور ایک جونئیر عہدیدار نے اس حکم نامہ پر دستخط کئے ہیں جو فون ٹیپنگ کی ہدایات دینے کا مجاز نہیں ہے ۔

Snooping row: Modi wanted to spy on woman in Bangalore

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں