پارلیمنٹ کے سرمائی سشن پر ریاستوں کے انتخابی نتائج چھانے کا امکان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-02

پارلیمنٹ کے سرمائی سشن پر ریاستوں کے انتخابی نتائج چھانے کا امکان

Parliament-winter-session
پارلیمنٹ کے سرمائی سشن کا5دسمبرسے آغازہورہاہے۔امکان ہے کہ پانچ ریاستوں کے انتخابات کے نتائج سرمائی اجلاس پرچھائے رہیں گے۔اس بات کی بھی توقع ہے کہ عحلدہ ریاست تلنگانہ پرایک اہم بل لایاجائے گا۔چونکہ لوک سبھاانتخابات اب زیادہ دورنہیں ہیں۔پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج جو8دسمبرتک سامنے آجائیں گے،اس سے ظاہرہوجائے گاکہ سیاسی ہوائیں کس رخ پرہیں اوراس کی گرمی پارلیمنٹ کی کارروائیوں پراثراندازہوسکتی ہے۔اسمبلی انتخابات کی مہم کے دوران دونوں بڑی جماعتوں کانگریس اوربھارتیہ جنتاپارٹی کے رہنماوں کی تقریروں میں دکھائی دینے والی تلخی پارلیمنٹ کے اجلاس میں بھی نظرآسکتی ہے۔ان انتخابات میں اصل مقابلہ بی جے پی اورکانگریس کے درمیان ہے اوران کے نتائج کااثرپارلیمنٹ کے کام کاج بھی دکھائی دے گا۔بی جے پی پٹنہ میں اس کے وزیراعظم کے عہدے کے امیدوارنریندرمودی کی ریالی میں ہونے والے دھماکوں کامعاملہ زوردارطریقہ سے اٹھائے گی جبکہ کانگریس گجرات حکومت کی طرف سے ایک لڑکی کی جاسوسی کرانے کامعاملہ شدت کے ساتھ اٹھاسکتی ہے۔20دسمبرتک چلنے والے اجلاس میں12 نشستیں ہوں گی اوراس دوران حکومت کچھ اہم بل پاس کرانے کی کوشش کرے گی جبکہ اپوزیشن پارٹی مہنگائی اوراقتصادی صورتحال پرحکومت کوآڑے ہاتھوں لے گی۔سرمائی اجلاس بالعموم ایک ماہ کاہوتاہے لیکن اس مرتبہ اسمبلی انتخابات کے مدنظراس کی مدت کم رکھی گئی ہے۔اگلے سال اپریل۔مئی میں عام انتخابات ہونے ہیں اس لئے سمجھا جارہاہے کہ یہ اجلاس حکمراں ترقی پسنداتحاد(یوپی اے)کاآخری باضابطہ اجلاس ہوگااوربجٹ اجلاس کے دوران صرف مطالبات زرہی منظورکرایاجائے گا۔خیال رہے کہ مانسون اجلاس کے دوران آندھراپردیش کی تقسیم کی مخالفت میں سیماآندھراکے ممبران اسمبلی اور کوئلہ بلاک الاٹمنٹ گھپلہ کولے کراپوزیشن کے ہنگامے کی وجہ سے کارروائی کئی دنوں تک متاثررہی تھی۔علاحدہ تلنگانہ ریاست کے قیام سے متعلق بل کواس اجلاس میں پیش کرنے کے متعلق غیریقینی کی صورتحال اب بھی برقرارہے۔

Parliament's winter session to begin Thursday amid poll heat, Telangana row

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں