پرانے شہر کی خبریں - old city news 17 dec 2013 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-17

پرانے شہر کی خبریں - old city news 17 dec 2013


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2013-dec-17

اعتماد نیوز
قادر باغ کے مکینوں نے کثیر تعداد میں دارالسلام پہنچ کر بیرسٹر اسد الدین اویسی سے ملاقات کی اور بتایا کہ 40 سال قبل تعمیر کردہ مکانات باقاعدہ خریدے گئے اور رجسٹرڈ ہیں۔ جبکہ لینڈ گرابنگ کورٹ کی طرف سے ناجائز قبضہ کی نوٹس دی گئی ہے جس سے 250 سے زائد مکینوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ بیرسٹر اویسی نے حلقہ کاروان کے مجلسی ایم ایل اے مقتدا افسر خان کو ہدایت دی کہ ضلع کلکٹر حیدرآباد کو قادر باغ علاقے کا دورہ کروائیں تاکہ وہ حقائق کا جائزہ لیں اور لینڈ گرابنگ کورٹ کی نوٹسوں کا جواب ایڈوکیٹس کے ذریعے دیا جائے ، اس تعلق سے مجلس کی طرف سے قانونی مدد فراہم کی جائے گی۔
محمد مقتدا خان نے آج صبح ضلع کلکٹر حیدرآباد مکیش کمار مینا سے دفتر کلکٹوریٹ میں ملاقات کی اور قادر باغ کے مکینوں کو بلاوجہ ہراساں کرنے سے واقف کروایا اور کہا کہ علاقہ کا دورہ کر کے وہ صورتحال کا برسرموقع جائزہ لیں۔ ضلع کلکٹر نے آج سہ پہر مقتدا افسر خان کے ساتھ قادر باغ کا دورہ کرتے ہوئے مقامی عوام سے بات چیت کی اور معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ حکومت کو اس سلسلہ میں اپنی رپورٹ پیش کریں گے تاہم لینڈ گرابنگ کورٹ سے جو نوٹس دی گئی ہے اس کا ایڈوکیٹ کے ذریعے جواب دینا بھی مناسب ہے۔

پریس نوٹ
18/ جنوری کو مغل پورہ پلے گراؤنڈ پر مجلس بچاؤ تحریک کا 22 واں فقید المثال جلسہ رحمۃ اللعالمین منعقد ہوگا۔ صدر تحریک ڈاکٹر قائم خان نے مشاورتی اجلاس میں اس بات کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ 1993 میں مجلس بچاؤ تحریک کے احیا کے ساتھ ہی مرحوم صدر محمد امان اللہ خان نے جلسہ رحمۃ اللعالمین (صلی اللہ علیہ وسلم) کا آغاز کیا تھا جس کا سلسلہ جاری ہے۔ جلسہ کے انعقاد کا مقصد و منشا مسلمانوں کو سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روشناس کروانا ہے۔ مسلمان محبت رسول (ص) کے ساتھ سیرت رسول (ص) کو بھی اپنی زندگیوں کا عملی نمونہ بنا لیں تو دینی و دنیوی زندگی سرخ رو ہو سکتی ہے۔
محمد امجد اللہ خان کارپوریٹر ایم بی ٹی نے اپنی تقریر میں کہا کہ ابتدا سے مجلس بچاؤ تحریک کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے جلسہ رحمۃ اللعالمین کو مخاطب کرنے کے لیے مقامی علمائے کرام کے علاوہ بیرون ریاست کے بلند پایہ علمائے دین و اکابرین شرکت کرتے ہیں۔
قاری سلطان مرزا نقشبندی قادری کی قراءت کلام پاک سے مشاورتی جلسہ کا آغاز ہوا اور محمد پاشا نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں گلہائے عقیدت پیش کی۔ دیگر قائدین تحریک مولوی سید طاہر ، محمد اجمل الدین فاروقی ، مولانا حسیب الحسن صدیقی وغیرہ نے بھی مخاطب کیا۔ اس موقع پر کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں