13/دسمبر بنگلور ایس۔این۔بی
جاپانی کمپنی کی طرف سے ٹمکور ضلع کے سرا کے قریب ٹاون شب تعمیر کئے جانے کیلئے اراضی طلب کی گئی ہے جس پر وزیراعلیٰ سدا رامیا نے رضامندی ظاہر کردی ہے۔ آج صبح جاپان کے امباسیڈرا کیشاایازی نے وزیراعلیٰ سدا رامیا سے ملاقات کرتے ہوئے صنعتوں پر سرمایہ کاری کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہاکہ فی الحال 228 کمپنیاں ریاست کرناٹک میں سرمایہ لگائی ہوئی ہیں، تقریباً 900 سے زائد جاپانی باشندے بنگلور شہر میں قیام کئے ہوئے ہیں اور بیرونی ممالک کی کمپنیاں یہاں پر سرمایہ کاری کیلئے خواہشمند ہیں۔ جاپانی امباسیڈر کی اس گذارش پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سدا رامیا نے کہاکہ بنگلور شہر کو چھوڑ کر دیگر شہروں میں سرمایہ کاری کیلئے اگر تیارہوں تو ہر طرح سے ممکن تعاون کیا جائے گا۔ قومی شاہراہ 4 سے جڑے شمالی کرناٹک کے دیگر شہروں کو جوڑنے والی اہم سڑک مانے جانے والے سرا تعلقہ میں اپ نگر تعمیرکرنے کیلئے جاپانی کمپنی نے خواہش ظاہر کی ہے۔ جدید طرز پر بجلی اور پانی کی فراہمی کرکے قدرتی وسائل کا زیادہ استعمال کرکے ایک مثالی اپ نگر کی تعمیر کیلئے جدید ٹکنالوجی کا استعمال کرنے پر بھی جاپانی کمپنی غور کررہی ہے۔ سرا کے قریب اپ نگر کی تعمیر سے یہاں پر مقیم جاپانی صنعت کار اور سرمایہ کار دوسرے شہروں میں بھی سرمایہ کاری کیلئے رضامندی ظاہر کرسکتے ہیں۔ اس لئے اپ نگر کی تعمیر کیلئے وزیراعلیٰ سدا رامیا نے ہری جھنڈی دکھائی ہے۔ اس موقع پر ریاستی وزیر قانون ٹی بی جئے چندرا بھی موجود تھے۔japanese township in Sira Tumkur
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں