دہلی میں تشکیل حکومت سے عام آدمی پارٹی کا انکار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-14

دہلی میں تشکیل حکومت سے عام آدمی پارٹی کا انکار

دہلی تیزی کے ساتھ صدرراج کی سمت بڑھ رہی ہے۔جبکہ عام آدمی پارٹی نے جو28نشستوں کے ساتھ دہلی اسمبلی میں دوسرابڑاگروپ ہے آج کہاکہ وہ حکومت تشکیل نہیں دے گی۔ سینئرقائدین کے اجلاس کے بعد عام آدمی پارٹی کے لیڈریوگیندریادونے میڈیاسے کہاکہ جب مقننہ پارٹی کے صدرنشین اروندکجریوال کل لیفٹننٹ گورنرنجیب جنگ سے ملاقات کریں گے تووہ ان سے کہیں گے کہ پارٹی کواکثریت حاصل نہیں ہے اوراس کاحکومت تشکیل دینے کاارادہ نہیں ہے۔لیفٹننٹ گورنرنے کجریوال کورسمی طورپرحکومت کی تشکیل کے سلسلہ میں بات چیت کے لئے مدعوکرتے ہوئے ایک مکتوب بھیجاہے۔ہم کل صبح10:30بجے ان سے ملاقات کررہے ہیں۔ہم ان سے اپنے موقف کی وضاحت کریں گے۔ہم ان سے کہیں گے کہ ہم کواکثریت حاصل نہیں ہے اوراسمبلی میں ہم سب سے بڑی پارٹی نہیں ہیں۔ہم ان تمام خیالات کوان کے روبرورکھیں گے۔ہم سازبازکی سیاست کے حق میں نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ وہ اپنے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے ایک یادداشت پیش کریں گے۔یادونے دعوی کیاکہ عام آدمی پارٹی کی وجہ سے دیگر پارٹیوں نے کسی اورریاست میں حکومت کی تشکیل کے لئے قبل ازیں ان کے دعووں کے متضاداپنی حکمت عملی بھی تبدیل کردی ہے۔کل بی جے پی نے جو31نشستوں اوراکالی دل کی ایک واحدنشست کے ساتھ واحد بڑی پارٹی ہے تشکیل حکومت کے لئے لیفٹننٹ گورنرکے پیشکش کوردکردیاتھا۔حکومت تشکیل دینے کے لئے70رکنی ایوان میں ایک پارٹی کوکم ازکم36نشستوں کی ضرورت ہوتی ہے۔نجیب جنگ کے ساتھ ملاقات کے بعدجنہوں نے حکومت کی تشکیل پربات چیت کے لئے انہیں دعوت دی تھی پارٹی کے چیف منسٹر کے امیدوار ہرش وردھن نے کہاکہ بی جے پی،دہلی کے عوام کی جانب سے واضح اکثریت نہ ملنے کے پیش نظراپوزیشن میں بیٹھناپسندکرے گی۔وردھن نے کہاکہ چونکہ بی جے پی دہلی کے انتخابات میں واحد بڑی پارٹی کے طورپرابھری ہے۔لیفٹننٹ گورنرنے حکومت کی تشکیل پرغوروخوض کے لئے مجھے دعوت دی تھی۔ہم نے انہیں واقف کروایاکہ ہم کوواضح اکثریت نہیں ملی ہے۔اس لئے پارٹی اپوزیشن میں بیٹھنا پسند کرے گی۔وردھن نے کہاکہ اگرکوئی دیگرپارٹی حکومت کی تشکیل میں دلچسپی رکھتی ہے تواس کاخیرمقدم کیاجائے گالیکن کوئی وعدہ نہیں کیاکہ آیابی جے پی ایک ایسی حکومت کی تشکیل کی تائیدکرے گی۔ایسی آراء ہیں کہ عام آدمی پارٹی کوجس نے ایک برق رفتارشروعات کی ہے بی جے پی یاکانگریس کی باہرسے تائیدکے ساتھ حکومت تشکیل دینی چاہئے تاہم عام آدمی پارٹی نے اس خیال کویکسرمستردکردیا۔کانگریس نے دہلی میں حکومت سازی کے اقدامات میں نئی جان ڈالتے ہوئے عام آدمی پارٹی کوغیر مشروط تائیدکی پیشکش کی ہے جبکہ عام آدمی پارٹی اقتدارسنبھالنے میں پس وپیش کررہی ہے۔لیفٹننٹ گورنرنجیب جنگ سے اروندکجریوال کی ملاقات سے پہلے دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدرجے پی اگرول نے انہیں مکتوب تحریر کرتے ہوئے حالیہ منتخب پارٹی کے8ارکان اسمبلی کی عام آدمی پارٹی کوغیرمشروط تائیددینے کانگریس کے فیصلہ سے واقف کرایاتاہم عام آدمی پارٹی کے لیڈرپرشانت بھوشن نے فوری طورپرکانگریس کی پیشکش کومستردکردیااورکہاکہ ان کی پارٹی کسی کی تائیدنہ لے گی نہ دے گی۔اگروال نے بتایاکہ ہم نے دہلی کے عوام کی بہتری کے لئے عام آدمی پارٹی غیر مشروط تائیددینے کافیصلہ کیاہے۔70رکنی اسمبلی میں عام آدمی کے28ارکان ہیں جبکہ سادہ اکثریت کے لئے36ارکان کی ضرورت ہے اگرکانگریس اپنے8ارکان کی تائیددیتی ہے توعام آدمی پارٹی کو36ارکان کی تائیدحاصل ہوجائے گی۔31ارکان رکھنے والی بی جے پی نے سب سے بڑی پارٹی ہونے کے باوجودحکومت تشکیل دینے کے لئے درکارعددحاصل نہ ہونے پرحکومت نہ بنانے کافیصلہ کیا۔

After BJP, AAP denies forming government in Delhi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں