پولیس کے بموجب یہ واقعہ شام 7 بجے اس وقت پیش آیا جب اس خاتون انیتا نے فلائی اوور پر وسیم سے ملاقات کی۔ دونوں گذشتہ پانچ برسوں سے ایک دوسرے سے واقف ہیں۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس اجئے کمار نے بتایا کہ خاتون کو اپنی ایک دوست کے ذریعے علم ہوا تھا کہ وسیم کی منگنی دہلی میں کسی اور لڑکی سے ہو گئی ہے ، جس پر انیتا آگرہ سے دہلی وسیم سے ملاقات کے لیے چلی آئی اور برہم ہو کر سیدھے وسیم کے دفتر پہنچی۔ پھر بعد میں انہوں نے فلائی اوور پر ملاقات کی جہاں ان کا جھگڑا شروع ہوا۔ بحث کے دوران وسیم نے انیتا سے کہا کہ وہ فلائی اوور پر سے نیچے چھلانگ لگا کر اپنی محبت کو ثابت کرے۔ جس پر انیتا نے فوراً نیچے چھلانگ لگا دی۔ وسیم ایک موبائل شوروم پر کام کرتا ہے اور دہلی میں دونوں کی ملاقاتیں گذشتہ پانچ برسوں سے جاری تھیں۔ پھر انیتا ایک سال قبل اپنی ماں کی بیماری پر ان کے پاس چلی گئی تھی۔ وسیم کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔
Woman jumps off flyover in east Delhi to prove her love
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں