مہنگائی کے خلاف وجئے واڑہ میں تلگو دیشم کا انوکھا احتجاج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-15

مہنگائی کے خلاف وجئے واڑہ میں تلگو دیشم کا انوکھا احتجاج

وجئے واڑہ کے تلگودیشم پارٹی کارکنوں نے مہنگائی کے مسئلہ کو اجاگر کرنے کیلئے آج صبح لینن سنٹر پر ایک روپیہ فی کیلو ترکاری کی فروخت عمل میں لائی۔ سابق رکن پارلیمنٹ جی رام موہن نے الزام عائد کیا کہ مرکزی و ریاستی حکومتیں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے میں پوری طرح ناکام ثابت ہوچکی ہیں۔ انہوں نے اپنے خطاب میں بتایاکہ کانگریس پارٹی غذائی سلامتی ایکٹ پر فخر کا اظہار کرتی ہے، تاہم اسے یہ معلوم ہونا چاہے کہ عام آدمی کو ضروری اشیاء واجبی قیمتوں پر دستیاب نہیں ہیں۔ یو این آئی کے بموجب وجئے واڑہ میں تلگودیشم پارٹی قائدین نے مہنگائی کے خلاف انوکھا احتجاج منظم کرتے ہوئے ایک روپیہ فی کیلو ترکاریوں کی فروخت عمل میں لائی۔ انہوں نے ترکاریوں کی قیمتوں پر قابو رکھنے میں حکومت کی ناکامی کے خلاف یہ احتجاج کیا۔ تلگودیشم پارٹی اربن صدر بدھا وینکنا کی قیادت میں پارٹی قائدین و کارکنوں نے ٹھیلہ بنڈیوں کی ایک ریالی نکالی جن پر ترکاریاں لدی ہوئی تھیں۔ یہ ریاکسی کیسی نینی بھون میں واقع پارٹی آفس سے لینن سنٹر تک نکالی گئی، جہاں انہوں نے بیگن، ٹماٹر، ہری مرچ، کھیرا اور دیگر ترکاریوں کی ایک روپیہ فی کیلو فروخت عمل میں لائی۔ انوکھے احتجاج نے عوام کی بڑی تعداد کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی تھی۔ پارٹی کے سابق رکن پارلیمنٹ جی رام موہن نے الزام عائد کیا کہ ترکاریوں کی قیمتیں اتنی زیادہ ہوگئی ہیں کہ اب وہ عام آدمی اور غریبوں کی دسترس میں موجود نہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ تلگودیشم پارٹی کے دور حکومت میں رعیتو بازاروں کا قیام عمل میں لایا گیاتھا جہاں کسانوں کو اپنی پیداوار، راست طورپر فروخت کرنے کی سہولت فراہم کی گئی تاکہ وہ درمیانی آدمیوں کے استحصال سے محفوظ رہ سکے۔ انہوں نے الزام عائد کیاکہ رعیتو بازاروں کو مناسب ڈھنگ سے نہیں چلایاجارہا ہے اور وہاں بھی درمیانی آدمیوں کا رول بڑھ گیا ہے۔ ترکاری کی قیمتوں میں حد سے زیادہ اضافہ کے نتیجہ میں غریبوں اور عام آدمی کی حالت قابل رحم ہوگئی ہے۔ اس موقع پر پارٹی قائدین کے سرینواس نانی، بی اوما مہیشور راؤ اور دیگر بھی موجود تھے۔

Telugu Desam protest at vijayawada - varieties of vegetables were sold at Rs 1-a-kg

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں