اپنی ہی پالیسی کے خلاف سی آئی اے کی رپورٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-19

اپنی ہی پالیسی کے خلاف سی آئی اے کی رپورٹ

واشنگٹن
(یواین آئی)
امریکی خفیہ ایجنسی(سی آئی اے)نے گزشتہ برس دسمبرمیں تیارکردہ ایک رپورٹ میں مجرموں کواذیت دینے کے لئے اپنائی جانے والی اپنی ہی تکنیک پرتنقیدکی ہے۔6,300صفحات پرمشتمل یہ رپورٹ گزشتہ برس دسمبر میں تیارکی گئی تھی لیکن سی آئی اے امریکی پارلیمنٹ یاوہائٹ ہاؤس کے ساتھ اس کا اشتراک کرنے سے انکارکررہی ہے۔کلوراڈوسے ڈیموکریٹک پارٹی کے ممبرپارلیمنٹ مارک اودل نے کل خفیہ کمیٹی کی ایک سماعت کے دوران ان دستاویزات کی موجودگی کاانکشاف کیا۔انہوں نے مجرموں کے پوچھ تاچھ کی موجودہ تکنیک پرتیاریہ رپورٹ پارلیمنٹ کے سامنے پیش کرنے کامطالبہ کیاہے۔امریکہ کے خفیہ نگرانی پروگرام کی شدیدتنقید کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والے مسٹراودل نے کہاکہ جب تک یہ رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش نہیں کی جاتی،تب تک کیرولین کراس کوسی آئی اے کاایڈووکیٹ جنرل بنائے جانے کی حمایت نہیں کریں گے۔کراس کانام خودصدربارک اوبامہ نے تجویزکیاتھا۔سمجھاجارہاہے کہ سی آئی اے کی داخلی رپورٹ میں دہشت گردی کے الزام میں لوگوں کوحراست میں رکھنے اورخفیہ معلومات حاصل کرنے کے نام پرانہیں غیرا نسانی اذیتیں دینے پرتنقیدکی گئی ہے۔
CIA Nominee Caught in a Crossfire

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں