مظفر نگر فسادات - ایس آئی ٹی کو جاریہ ماہ تک تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-14

مظفر نگر فسادات - ایس آئی ٹی کو جاریہ ماہ تک تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت

اترپردیش پولیس نے آج خصوصی تحقیقاتی ٹیم(ایس آئی ٹی)سے کہاکہ وہ جاریہ ماہ کے اختتام تک مظفرنگر فساد کیسس میں اپنی تحقیقات مکمل کرلے۔ریاستی ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس(لاء اینڈآرڈر)مکل گوئل نے بتایاکہ ایس آئی ٹی کے عہدیداروں سے کہاگیاہے کہ وہ مظفرنگر،شاملی،باغپت اورمیرٹھ اضلاع میں ہوئے فسادات سے متعلق کیسس میں اپنی تحقیقات جاریہ ماہ کے اختتام تک مکمل کرلیں۔گوئل نے کل خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے عہدیداروں کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی کہاکہ فسادات کے بیشترمعاملوں میں تحقیقات مکمل ہوچکی ہیں۔اب تک250سے زائدافرادکو گرفتارکیاگیاہے۔انھوں نے بتایاکہ ایس آئی ٹی نے فساد کیسس میں ملزم بنائے گئے216افرادکو بے قصورپایاہے۔مفرورملزمین کے خلاف جائیدادکی قرقی کی کارروائی شروع کردی گئی ہے اوران کے خلاف وارنٹ جاری کردئیے گئے ہیں۔ایس آئی ٹی نے مقامی پولیس سے کہاہے کہ وہ425ملزمین کوگرفتارکرے جومفرورہیں۔ایس آئی ٹی نے425افرادکی فہرست دی ہے اورپولیس سے کہاہے کہ ان افرادکوگرفتارکیاجائے تاکہ ان کے خلاف چارج شیٹ داخل کی جاسکے۔خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے مذکورہ اضلاع میں فسادات کی تحقیقات دوماہ قبل شروع کی تھیں۔570فسادمقدمات درج کئے گئے اور6386افرادکوملزم بنایاگیا۔مظفرنگر فسادمتاثرین کیلئے قائم کردہ کیمپس میں سردی کی وجہ سے بچوں کی اموات پرسپریم کورٹ نے بھی تشویش ظاہرکی ہے۔

Muzaffarnagar riots: SIT asked to complete probe by this month

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں