ہماچل پردیش میں برفانی طوفان - 6 افراد کی ہلاکت کا اندیشہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-25

ہماچل پردیش میں برفانی طوفان - 6 افراد کی ہلاکت کا اندیشہ

ہماچل پردیش میں13050فٹ بلنددرہ روہتانگ پارکرنے کی کوشش کے دوران برفانی طوفان میں6افرادکے ہلاک ہوجانے کااندیشہ ہے جب کہ دیگر9افرادلاپتہ ہیں۔کل رات یہاں موصولہ اطلاعات میں کہاگیاکہ دونواجوان درہ روہتانگ عبورکرنے کی کوشش کررہے تھے جوسیاحتی تفریح گاہ منالی کوضلع لاہول اسپٹی میں کیلانگ سے مربوط کرتاہے۔اسی دوران یہ حادثہ پیش آیا۔منالی کے قریب واقع ہمالیائی کوہ پیمائی ادارہ کوان6افرادکی تلاش کے لیے چوکس کردیاگیاہے جنھوں نے چنددن قبل وادی لاہول میں کوکسارکے قریب ایک چیک پوسٹ عبورکیاتھا۔درہ روہتانگ لوگوں ہلاکتوں کے لیے مشہورہے کیوں کہ یہاں برفباری یابرفانی تودے کھسکنے کی وجہ سے کئی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران یہاں زائداز5فٹ فباری ہوئی ہے۔برفانی سڑکوں کوگاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بندکرنے سے پہلے یہاں دوپولیس چوکیاں قائم کی گئی تھیں۔ان پولیس چوکیوں میں اس درہ سے گذرنے والوں کی تعداددرج کی جاتی ہے۔مقامی عوام شدیدبرفباری کی پرواہ کئے بغیراس درہ سے گذرجاتے ہیں لیکن دونوں چوکیوں پرتعینات عملہ ناسازگارموسم میں انھیں ایسانہ کرنے کامشورہ دیتاہے۔

6 missing in Rohtang pass blizzard in Himachal Pradesh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں