بدرپور اور فریدآباد کے درمیان عنقریب میٹرو ٹرین سروس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-25

بدرپور اور فریدآباد کے درمیان عنقریب میٹرو ٹرین سروس

نوئیڈااورگڑگاؤں کے بعداب فریدآباد کے مسافر بھی میٹروکے کول سفرکالطف لے سکیں گے۔آئندہ ایک سال میں نہ صرف بدرپورسے فریدآبادکے درمیان میٹرو سروس شروع ہوجائے گی مارچ تک سنٹرل سیکریٹریٹ سے منڈی ہاؤس تک میٹروسروس شروع ہوجائے گی۔میٹروکے11سال مکمل ہونے پرآج دہلی میٹرو ریل کارپوریشن کے ذریعے منعقد ایک تقریب میں میٹرو کے چیف منگوسنگھ نے یہ اطلاع دی۔انہوں نے بتایاکہ سینٹرل سکریٹریٹ سے بدرپورمیٹروکاریڈورکی دونوں جانب توسیع کی جارہی ہے۔اس کاریڈورکوبدرپورسے آگے فریدآباد تک بنایاجارہاہے جس کاکام آئندہ نئے سال میں پوراہوجائے گااورلائن پرفریدآبادتک سروس شروع ہوجائے گی۔انہوں نے بتایاکہ سیکریٹریٹ سے آگے اس لائن کومنڈی ہاؤس ہوتے ہوئے کشمیری گیٹ تک توسیع کی جارہی ہے جس میں سکریٹریٹ سے منڈی ہاؤس تک تعمیراتی کام مکمل ہوچکاہے اور30دسمبرسے اس لائن پرٹرائل رن شروع کردیاجائے گااورمارچ تک میٹروکاکمرشیل سروس بھی اس لائن پرشروع ہوجائے گی۔انہوں نے بتایاکہ تیسرے مرحلے کی میٹروتوسیع کاکام تیزی سے چل رہاہے۔دوارکا،۔نوئیڈا۔ویشالی لائن پرآئے روزتکنیکی خرابی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اعتراف کیاکہ میٹروکی دیگرلائنوں کے مقابلے میں اس لائن میں تکنیکی خرابی زیادہ سامنے آئی ہے۔انہوں نے کہاکہ تکنیکی خرابیوں کوکافی حدتک دورکرلیاگیاہے۔

Metro service between badarpur and faridabad soon

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں