24/دسمبر کولکاتا ایس۔این۔بی
جنوبی کولکاتاکے مٹیابرج میں گھنی آبادی والے راجابگان علاقے میں آج صبح سویرے ایک چارمنزلہ عمارت میں شدیدآگ لگنے سے اس میں واقع ایک بینک،کپڑوں کے گودام اوردیگر دکانیں جل کرخاک ہوگئیں مگرحسن اتفاق سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔فائربریگیڈکے ذرائع نے بتایاکہ تیسری منزل پرکپڑوں کے گودام میں آگ لگی تھی جورفتہ رفتہ اوپرپھیل گئی جس کوکنٹرول کرنے کیلئے15فائرٹنڈروں کوکافی محنت کرنی پڑی۔اس میں کسی کے زخمی ہونے کی خبرنہیں ہے۔ذرائع نے بتایاکہ اس آگ میں کارپوریشن بینک،کپڑوں کاگودام اوردیگردکانیں جل کرپوری طرح تباہ ہوگئیں۔آگ کی شدت کااس سے اندازہ لگایاجاسکتاہے کہ کئی منزلوں پردیواروں میں دراڑیں پڑگنی ہیں۔south kolkata Metiabruz fire in 4 story building
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں