پاکستانی ہائی کمشنر کو بنگلہ دیش سے نکال دینے کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-12-19

پاکستانی ہائی کمشنر کو بنگلہ دیش سے نکال دینے کا مطالبہ

ڈھاکہ
(پی ٹی آئی)
ڈھاکہ میں سینکڑوں افرادنے پاکستانی ہائی کمیشن کے دفترکے سامنے مظاہرہ کیا۔مظاہرین مطالبہ کررہے تھے کہ پاکستانی ہائی کمشنرکوملک سے نکال دیاجائے۔پاکستانی پارلیمنٹ میں عبدالقادرملاکوبنگلہ دیش میں دی گئی پھانسی کے خلاف قراردادمنظورکی گئی۔جماعت اسلامی کے قائدعبدالقادرملاکوجنگی جرائم کے الزام میں بنگلہ دیش میں پھانسی پرلٹکادیاگیاتھا۔پاکستان کی پارلیمنٹ میں ملاکودی گئی پھانسی کی مذمت میں قراردادمنظورکی گئی۔سینکڑوں عوام نے پاکستانی ہائی کمشنرکے دفترکے سامنے مظاہرہ کیااورپاکستان ہائی کمشنرکوملک سے نکال دینے کامطالبہ کیا۔سپریم کورٹ کی جانب سے ملاکواپیل مستردکردئیے جانے کے بعد جمعرات کے دن پھانسی پرلٹکادیا،ملانے1971ء کی بنگلہ دیش کی جنگ آزادی کے ودران جنگی جرائم کاارتکاب کیاتھا۔شہاب گنج اسکوائرسے عوام کے گروپوں نے پاکستانی ہائی کمیشن کی دفترمارچ کیا۔پاکستان کی قومی اسمبلی کے علاوہ پنجاب اسمبلی میں ملاکودی گئی پھانسی کے قراردادمنظورکی گئی۔پاکستان کے ایک سینئرکابینی وزیرنے ملادی گئی سزائے موت کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ پاکستانی ہائی کمشنرمہدی ہاشمی کوملک سے نکال دیاجائے۔کل بنگلہ دیش کی حکومت نے پاکستانی ہائی کمشنرکوطلب کرکے وفاقی پاکستانی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں قراردادوں کی منظوری کے خلاف احتجاج کیااورایک پاکستانی وزیرکے ریمارکس کی مذمت کی۔پاکستانی ہائی کمشنرکے قریب سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے۔پاکستانی کمشنرکواحتجاجی نوٹ حوالہ کیاگیا۔بنگلہ دیش کے عہدیدارمصطفی کمال نے احتجاجی نوٹ پاکستانی ہائی کمشنرکے حوالے کیا۔ہائی کمشنرپرواضح کیاگیاکہ بنگلہ دیش کی جنگ آزادی کے دوران جنگی جرائم پردی گئی سزابنگلہ دیش کااندرونی معاملہ ہے۔اس بارے میں پاکستانی وفاقی اسمبلی اورپنجاب اسمبلی میں منظورہ قراردادبنگلہ دیش کے داخلی معاملات میں دخل اندازی کے مماثل ہیں۔بنگلہ دیش کے36ممتازشہریوں نے جن میں ادیب،ماہرین اورصحافی شامل ہیں کہ پاکستان میں قراردادوں کی منظورپراحتجاج کیا۔بنگلہ دیش کے ممتازشہریوں نے پاکستان میں منظورہ قراردوں پرحیرت کااظہارکیا۔ان شہریوں نے کہاکہ بنگلہ دیش ایک آزادمقتدرملک ہے اوراس کااپناایک دستورہے جس پرعمل کیاجاتاہے۔جماعت اسلامی کے قائدعبدالقادرملاکودی گئی پھانسی پرقراردادوں کی منظوری بنگلہ دیش کے داخلی معاملات میں داخل اندازی کے مماثل ہیں۔اگرکوئی بیرونی ملک یاادارہ بنگلہ دیش کے داخلی معاملات میں دخل اندازی کرتاہے تویہ عمل ناقابل قبول ہے۔دستخط کرنے والے ممتازشہریوں میں محمدظفراقبال بھی شامل ہیں عبدالقادرملاجماعت اسلامی کے پہلے قائدہیں جنہیں جنگی جرائم میں سزائے موت دیدی گئی۔
Dhaka protesters call for expulsion of Pak envoy over Molla resolution

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں